• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

فتح پور حادثہ میں جان بحق افراد کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی ۔ تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

webmaster by webmaster
فروری 3, 2017
in لیہ نیوز
0
فتح پور حادثہ میں جان بحق افراد کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی ۔ تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

لیہ (صبح پا کستان) فتح پور کے قریب سکول وین حادثہ میں جاں بحق افراد اور بچوں کی نمازہ جناز ہ چک نمبر 218 ٹی ڈی اے میں ادا کی گئی ۔نمازہ جنازہ میں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجاز احمد اچلانہ ،ایم این اے صاحبزاد ہ فیض الحسن سواگ ،اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی، چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ،وائس چیئرمین ضلع کونسل مہر نور محبوب میلوانہ،اے سی کروڑ محمد تنویریزداں،چیئرمین ایم سی فتح پور،سابق ایم پی اے چوہدری الطاف حسین ،وکلاء ،ذرائع ابلاغ کے نمائندگان اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔نمازہ جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ جس سے علاقہ کی فضاء مزید سوگوار ہوگئی۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر لواحقین سے گہرئے دکھ درد اور افسوس کا اظہار کرتے کہا وہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر لاہور سے لیہ پہنچے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے اس المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والے طلبہ کے مکمل صحت یاب ہونے تک مفت علاج معالجے اور سفری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی ہر سطح پر مد دا ور اعانت کی جاے گی۔

فتح پور سکول وین حادثے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
ڈپٹی کمشنرواجد علی شاہ نے فتح پور کے قریب سکول وین حادثے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کمیٹی کے کنوئنیرجبکہ سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیکرٹری ہوں گے۔کمیٹی کے دیگر ممبران میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ،اسسٹنٹ کمشنر کروڑ ،ڈی ایس پی کروڑ شامل ہوں گے۔کمیٹی حادثے کی وجوہات ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ریسکیو1122کی طرف سے ڈی ایچ کیو ،ٹی ایچ کیواور نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیے گئے زخمیوں کو دی جانے والی سہولیات کاجائزہ ،ٹریفک سٹاف اور ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے لوڈ لیمٹ کے قانون پر عملداری کے سلسلہ میں سفارشات مرتب کرے گی۔کمیٹی اپنی رپورٹ 48گھنٹے کے اندر مکمل کرے گی۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر لیہ نے ایک اور حکم نامے کے تحت نشتر ہسپتال ملتان بھیجے گئے زخمیوں کے مفت علاج معالجہ اور سفر ی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لیہ اور میڈیکل آفیسر بی ایچ یو 218ٹی ڈی اے ڈاکٹر محمد اشرف پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے ۔جبکہ ڈی ایچ کیوہسپتال لیہ میں زیرعلاج زخمیوں کومفت علاج معالجہ اورسفری سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسراورڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیہ پرمشتمل کمیٹی جبکہ ٹراماسینٹرفتح پورمیں حادثہ کے زیرعلاج زخمیوں کوعلاج معالجہ اورسفری سہولیات کی بلامعاوضہ فراہمی کی نگرانی کے لئے اے ڈی سی ریونیونعیم اللہ بھٹی ،اسسٹنٹ کمشنرکروڑاورڈپٹی ایم ایس ٹی ایچ کیوفتح پورڈاکٹرمحمداعظم پرمشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

Tags: fateh pur news
Previous Post

ڈیرہ غازیخان۔ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ریسلنگ چیمپئن شپ مقا بلے

Next Post

راجن پور ۔ پیشنٹ ٹرانسفر سروس پروجیکٹ ایمبولیینس مریض کو فوری اور مفت ٹرانسفر سہولت فراہم کر ے گی ۔ ڈاکٹر محمد اسلم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

لیہ (صبح پا کستان) فتح پور کے قریب سکول وین حادثہ میں جاں بحق افراد اور بچوں کی نمازہ جناز ہ چک نمبر 218 ٹی ڈی اے میں ادا کی گئی ۔نمازہ جنازہ میں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجاز احمد اچلانہ ،ایم این اے صاحبزاد ہ فیض الحسن سواگ ،اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی، چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ،وائس چیئرمین ضلع کونسل مہر نور محبوب میلوانہ،اے سی کروڑ محمد تنویریزداں،چیئرمین ایم سی فتح پور،سابق ایم پی اے چوہدری الطاف حسین ،وکلاء ،ذرائع ابلاغ کے نمائندگان اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔نمازہ جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ جس سے علاقہ کی فضاء مزید سوگوار ہوگئی۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر لواحقین سے گہرئے دکھ درد اور افسوس کا اظہار کرتے کہا وہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر لاہور سے لیہ پہنچے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے اس المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والے طلبہ کے مکمل صحت یاب ہونے تک مفت علاج معالجے اور سفری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی ہر سطح پر مد دا ور اعانت کی جاے گی۔

فتح پور سکول وین حادثے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل ڈپٹی کمشنرواجد علی شاہ نے فتح پور کے قریب سکول وین حادثے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کمیٹی کے کنوئنیرجبکہ سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیکرٹری ہوں گے۔کمیٹی کے دیگر ممبران میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ،اسسٹنٹ کمشنر کروڑ ،ڈی ایس پی کروڑ شامل ہوں گے۔کمیٹی حادثے کی وجوہات ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ریسکیو1122کی طرف سے ڈی ایچ کیو ،ٹی ایچ کیواور نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیے گئے زخمیوں کو دی جانے والی سہولیات کاجائزہ ،ٹریفک سٹاف اور ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے لوڈ لیمٹ کے قانون پر عملداری کے سلسلہ میں سفارشات مرتب کرے گی۔کمیٹی اپنی رپورٹ 48گھنٹے کے اندر مکمل کرے گی۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر لیہ نے ایک اور حکم نامے کے تحت نشتر ہسپتال ملتان بھیجے گئے زخمیوں کے مفت علاج معالجہ اور سفر ی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لیہ اور میڈیکل آفیسر بی ایچ یو 218ٹی ڈی اے ڈاکٹر محمد اشرف پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے ۔جبکہ ڈی ایچ کیوہسپتال لیہ میں زیرعلاج زخمیوں کومفت علاج معالجہ اورسفری سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسراورڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیہ پرمشتمل کمیٹی جبکہ ٹراماسینٹرفتح پورمیں حادثہ کے زیرعلاج زخمیوں کوعلاج معالجہ اورسفری سہولیات کی بلامعاوضہ فراہمی کی نگرانی کے لئے اے ڈی سی ریونیونعیم اللہ بھٹی ،اسسٹنٹ کمشنرکروڑاورڈپٹی ایم ایس ٹی ایچ کیوفتح پورڈاکٹرمحمداعظم پرمشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.