لیہ (صبح پا کستان) فتح پور میں ہو نے والے وین اور ٹرک تصادم کے حادثہ میں پانچ بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوئے اور 14زخمی ہوئے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ انفار میشن آ فیسر کی جانب سے جاری ہو نے والے پریس ریلیزمیں سی ای او محکمہ صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ
فتح پور میں سکول وین اور ٹرک کے تصادم میں پانچ بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوئے اور 14زخمی ہوئے ہیں حادثہ کے14زخمیوں میں سے تین کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ کے زخمیوں کو تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں
سی ای او ہیلتھ کے مطا بق فتح پور حادثہ کے زخمیوں کے علاج و معالجہ کی براہ راست نگرانی ڈی سی واجد علی شاہ کررہے ہیں
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetails








