• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان۔لیہ سمیت ڈویژن کے چاروں اضلاع میں ترقیاتی منصو بوں کی منظوری ، 19کروڑ 87لاکھ روپے خر چ کیے جائیں گے

webmaster by webmaster
جنوری 27, 2017
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان۔لیہ سمیت ڈویژن کے چاروں اضلاع میں ترقیاتی منصو بوں کی منظوری ، 19کروڑ 87لاکھ روپے خر چ کیے جائیں گے

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)فورٹ منروکمپلیکس سمیت ڈیرہ غازیخان او رلیہ اضلاع میں چار ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے جن پر 19کروڑ 87لاکھ روپے خر چ کیے جائیں گے . منصوبوں کی منظوری کمشنر محمد یثرب کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی . اجلاس میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس ڈیرہ غازیخان کی چاردیواری کے حوالے سے سروے کر کے تخمینہ لگانے اور آئندہ مالی سال کی اے ڈی پی میں سکیم شامل کرنے کیلئے سفارشات بھیجنے کی منظوری دی گئی . ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی میں ڈیرہ غازیخا ن شہر کی واٹر سپلائی و سیوریج کی بحالی کے دو منصوبوں کو فنی ماہرین کی سفارشاتی رپورٹ تک موخر کرنے کا فیصلہ کیاگیا. اجلاس میں جن ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو کے اناری مقام پر فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کمپلیکس ، رہائشی کالونی اور دس ایکڑ رقبہ خریدنے کی منظوری دی گئی جس پر تقریبا سات کروڑ 54لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے . اسی طرح فورٹ منرو میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے قیام کی بھی منظوری دی گئی جس پر سات کروڑ 16لاکھ 20ہزار روپے خرچ کیے جائیں گے. اجلا س میں ٹبی دستیاں تحصیل کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ میں دیہی سیوریج و ڈرینج سکیم کی بھی منظوری دی گئی جس پر ایک کروڑ 18لاکھ 64ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیاہے. ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے بی ایچ یو 110ٹی ڈی اے لیہ کی آر ایچ سطح تک اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی جس پر چار کروڑ روپے خر چ کیے جائیں گے.
ڈیرہ غازیخان کی پہلے سے موجود واٹر سپلائی اور سیوریج سکیموں کا معائنہ کرنے ، میونسپل کارپوریشن سے معلومات کا حصول اور دیگر فنی رپورٹ کیلئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس اظفر ضیاء کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں ایس ای انہار پراجیکٹ سرکل ، ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ، متعلقہ اراکین اسمبلی ؍ میونسپل کارپوریشن کا نمائندہ شامل ہو گا. کمیٹی 30جنوری تک رپورٹ پیش کرے گی . کمشنر محمد یثرب نے کہا کہ زیادہ آبادی والے علاقوں میں پی سی سی فلورنگ کی بجائے ٹف ٹائلز کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے . سیوریج اور ڈرینج کے منصوبوں میں پانی کی نکاسی اور ڈسپوزل کا انتظام ہونا چاہیئے. کمشنر محمد یثرب نے کہاکہ فورٹ منرو کو جنوبی پنجاب سمیت ملک کیلئے صحت افزا مقام بنایا جائے گا . راکھی گاج تا بواٹا 33کلو میٹر کشادہ روڈاور سٹیل پل کا منصوبہ دو سال تک مکمل ہو جائے گاجس سے فورٹ منرو تک مواصلات کی بہتر سہولیات فراہم ہوں گی اور علاقہ کی تعمیر و ترقی میں انقلابی تبدیلی ہو گی . اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ انعم حفیظ ، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر فرسٹ ریاض حسین ہراج ، سپرنٹنڈنگ انجینئرز شفاقت حسین ، شیخ فضل کریم ، خالد بخاری ، جاوید بشیر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز فنانس و پلاننگ سرفراز مگسی ،نعیم اللہ بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سہیل روف ، ڈی بی اے شہزاد قدیرسمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے

Post Views: 32
Tags: d g khan news
Previous Post

لیہ ۔ڈرائیونگ لائسنس کے تمام پراسیس کو آن لائن خود مانیٹرکروں گا۔ڈی پی او

Next Post

کوٹ سلطان ۔طالب علم ملک علی شیر حیدر کی وزیر اعلی مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں صوبائی سطح پر اول پوزیشن

Next Post
کوٹ سلطان ۔طالب علم ملک علی شیر حیدر کی وزیر اعلی مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں صوبائی سطح پر اول پوزیشن

کوٹ سلطان ۔طالب علم ملک علی شیر حیدر کی وزیر اعلی مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں صوبائی سطح پر اول پوزیشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)فورٹ منروکمپلیکس سمیت ڈیرہ غازیخان او رلیہ اضلاع میں چار ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے جن پر 19کروڑ 87لاکھ روپے خر چ کیے جائیں گے . منصوبوں کی منظوری کمشنر محمد یثرب کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی . اجلاس میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس ڈیرہ غازیخان کی چاردیواری کے حوالے سے سروے کر کے تخمینہ لگانے اور آئندہ مالی سال کی اے ڈی پی میں سکیم شامل کرنے کیلئے سفارشات بھیجنے کی منظوری دی گئی . ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی میں ڈیرہ غازیخا ن شہر کی واٹر سپلائی و سیوریج کی بحالی کے دو منصوبوں کو فنی ماہرین کی سفارشاتی رپورٹ تک موخر کرنے کا فیصلہ کیاگیا. اجلاس میں جن ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو کے اناری مقام پر فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کمپلیکس ، رہائشی کالونی اور دس ایکڑ رقبہ خریدنے کی منظوری دی گئی جس پر تقریبا سات کروڑ 54لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے . اسی طرح فورٹ منرو میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے قیام کی بھی منظوری دی گئی جس پر سات کروڑ 16لاکھ 20ہزار روپے خرچ کیے جائیں گے. اجلا س میں ٹبی دستیاں تحصیل کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ میں دیہی سیوریج و ڈرینج سکیم کی بھی منظوری دی گئی جس پر ایک کروڑ 18لاکھ 64ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیاہے. ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے بی ایچ یو 110ٹی ڈی اے لیہ کی آر ایچ سطح تک اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی جس پر چار کروڑ روپے خر چ کیے جائیں گے. ڈیرہ غازیخان کی پہلے سے موجود واٹر سپلائی اور سیوریج سکیموں کا معائنہ کرنے ، میونسپل کارپوریشن سے معلومات کا حصول اور دیگر فنی رپورٹ کیلئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس اظفر ضیاء کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں ایس ای انہار پراجیکٹ سرکل ، ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ، متعلقہ اراکین اسمبلی ؍ میونسپل کارپوریشن کا نمائندہ شامل ہو گا. کمیٹی 30جنوری تک رپورٹ پیش کرے گی . کمشنر محمد یثرب نے کہا کہ زیادہ آبادی والے علاقوں میں پی سی سی فلورنگ کی بجائے ٹف ٹائلز کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے . سیوریج اور ڈرینج کے منصوبوں میں پانی کی نکاسی اور ڈسپوزل کا انتظام ہونا چاہیئے. کمشنر محمد یثرب نے کہاکہ فورٹ منرو کو جنوبی پنجاب سمیت ملک کیلئے صحت افزا مقام بنایا جائے گا . راکھی گاج تا بواٹا 33کلو میٹر کشادہ روڈاور سٹیل پل کا منصوبہ دو سال تک مکمل ہو جائے گاجس سے فورٹ منرو تک مواصلات کی بہتر سہولیات فراہم ہوں گی اور علاقہ کی تعمیر و ترقی میں انقلابی تبدیلی ہو گی . اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ انعم حفیظ ، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر فرسٹ ریاض حسین ہراج ، سپرنٹنڈنگ انجینئرز شفاقت حسین ، شیخ فضل کریم ، خالد بخاری ، جاوید بشیر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز فنانس و پلاننگ سرفراز مگسی ،نعیم اللہ بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سہیل روف ، ڈی بی اے شہزاد قدیرسمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.