کروڑ لعل عیسن( صبح پا کستان ) لعل عیسن ادبی سوسائٹی کے زیر اہتمام دربار حضرت مخدوم لعل عیسن پر ایک پروقار محفل نعت منعقد کی گئی۔ جس میں ملک کے معروف ثناء خوان مصطفی صلی علیہ وآلہ وسلم غلام مرسلین فریدی آف پاکپتن شریف نے بارگاہ رسالت صلی علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئیے۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر محمد عالمگیر بودلہ نے کی جبکہ میزبان محفل جاوید ربانی تھے۔ تقریب میں چئیرمین مونسپل کمیٹی کروڑ افتخار احمد خان نیازی ۔ صدر انجمن تاجران حاجی مختار حسین ۔ شیخ خالد جاوید۔ فرقان الہی ایڈووکیٹ۔ شیخ منیر غنی۔ کامران قادری۔ شیخ راشد سعید۔ حاجی ادریس جکھڑ ۔ قیصر نقشبندی۔ ملک اعجاز جکھڑ۔ اویس اسلم چوھدری۔پیر انتظار ہاشمی۔ملک سجاد حسین سجو سمیت کثیر تعداد میں دیگر لوگوں نے شرکت کی
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










