…….انتخاب
نیلا دکھ
سو چوں کے انبار پہ لیٹی سوچ رہی ہوں
چاند ستارے ، بادل اور بارش کا پا نی
ریت رواج اور رشتے ناطے
پیار خلوص اور سچے جذ بے
بچپن کے وہ کھیل تماشے
دادا ، دادی ، اماں ، ابا
پنسل ، کاپی ، گڑیا اور گڈے کی شادی
اور یادوں کا پیارا بستہ
نہر کنارہ ، ریل کی سیٹی پہلا روزہ
تتلی پھول ، کتاب اور کلیاں
کالج کی رنگین فضائیں ۔۔۔
اس سے آ گے کیا سو چوں گی
"رات کا شائد ایک بجا ہے ”
سوچوں کے انبار پہ لیٹی سوچ رہی ہوں
نیند نگوڑی آج بحی شا ئد دیر سے آ ئے
( شاعرہ ۔ تسنیم کوثر سیمی)
انتخاب کے عنوان کے تحت شاعروں کا منتخب کلام پیش کیا جا تاہے ۔
آپ بھی اس محفل میں شر کت کر سکتے ہی
اپنا کلام اپنی تصویر کے ساتھ ہمیں ای میل کریں
subhepak.com