ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان)انصاف السلام کے سالار علماء کے چوکیدار ہیں مظلوم کی حمایت ظالم سے مقابلہ ، شیخ الہند کا پیغام ہے ، عالمی اجتماع 7,8,9اپریل 2017پشاور میں ہوگا جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سالار انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو ، صوبائی سالار مولانا عبدالمجید توحیدی ، ضلعی امیر مولانا قاری جمال عبدالناصر ، مولانا حسن معاویہ ، ڈویژنل سالار قاری لعل حسین اختر نے چاروں اضلاع سے آئے ہوئے سالاروں ، رضا کاروں کو تربیت دی اور اجتماع کے حفاظت کے طریقے بتائے ، جمعیت علماء اسلام ضلع ڈیرہ غازی خان کے امیر مولانا قاری جمال عبدالناصر نے مرکزی ،صوبائی اور چاروں اضلاع کے سالاروں ، رضا کاروں کو خوش آمدید کہا اور بھر پور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا جے یو آئی پاکستان کے مرکزی سالار انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اجتماع جس میں 50لاکھ مسلمانوں نے شرکت کرنی ہے اس میں سیکورٹی کے فرائض چاروں صوبوں سے 50ہزار رضا کار سر انجام دیں گے عالمی اجتماع پشاور میں حرمین ، شریفین کے عائمہ کرام خصوصاً شیخ عبدالرحمن سدیس امریکہ ، یورپ ، برما ، فلسطین ، کشمیر سعویہ عرب ، ہندوستان ، بنگلہ دیش ، دنیا بھر کے اسلامی تحریکوں کے قائدین خطاب کریں گے انصار السلام کا حفاظتی دستہ شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی نے تشکیل دیا تھا آج بھی جماعت میں لاکھوں رضا کار ارو خدمات دار مخلص کارکن موجود ہیں صد سالہ یوم تاسیس جمعیت علما اسلام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت جس کے لاکھوں کارکن موجود ہیں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت پر فخر کرتے ہیں جمعیت علماء پوری قوت سے پارلیمنٹ میں آئین اور اسلام کا دفاع کرتی ہے پاکستان میں اسلامی نظام کی جدوجہد جمعیت کا کارکن اپنا فرض سمجھتا ہے اس موقع پر مولانا کامل مسعود خان ، قاری محمد طاہر جلبانی ، مولانا خلیل الرحمن ، محمد محمد عثمان خان گوندل ، قاری محمد اسماعیل خان کھلول ، میاں الٰہی بخش حجبانی اور دیگر علماء موجود تھے اور جمعیت کے 200رضا کاروں نے مرکزی سالار کو سلامی پیش کی ۔