لیہ(صبح پا کستان) ضلع لیہ میں اوزان و پمائش کے معیاری کنڈا جات کی شفاف بنیادوں پر خصوصی چیکنگ و سالانہ پاسنگ کے لیے خصوصی سرکاری کیمپس لگاے جارہے ہیں ۔جہاں اوزان وپمائش کے لیے کنڈا جات و باٹس کی پاسنگ کرکے رسید جاری کی جاے گی ۔یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریزمحمد عبداللہ نے کیمپس کے انعقاد کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں انسپکٹر انڈسٹریزو دیگر متعلقہ اہلکار موجود تھے۔اجلاس میں بتایا گیاکہ پہلے مرحلے میں 19جنوری کو جمن شاہ ،کوٹ سلطان و پہاڑ پورمیں کیمپس لگائے جارہے ہیں۔جہاں صبح 8بجے سے شام پانچ بجے تک ہمہ قسمی کنڈا جات و باٹس کی پاسنگ کی جاے گی ۔دوکان دار پاسنگ کے لیے ان سرکاری کیمپس سے اپنے کنڈا جات پاس کروا کے رسید حاصل کریں گے اور مزید رہنمائی کے لیے فون نمبرز 0606-920114، 0333-3030450اور 0333-6763310پر رابطہ کے ذریعے معلومات حاصل کرسکیں گے ۔ڈی او انڈسٹری نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری کیمپس سے پاسنگ کے بغیر کنڈا جات استعمال کرنے والوں کے خلاف قواعد ضوابط کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاے گی ۔