لیہ(صبح پا کستان)وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف صوبائی وزیر اقدامات براے قدرتی آفات مہراعجاز احمد اچلانہ کی ہمشیرہ کی وفات پرتعزیت کے لیے آج یہاں ان کے گھر لنگر اچلانہ لیہ پہنچے ۔انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اور ان کے پسماندگان کو صبر وجمیل عطاکرنے کی دعاکی۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ،چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ،وائس چیئرمین نور محبوب میلوانہ ،ڈی سی واجد علی شاہ،ڈی پی او محمد علی ضیاء، سابق صوبائی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع لیہ ملک احمد علی اولکھ،چیئرمین میونسپل کمیٹی لیہ حافظ محمد جمیل،سابق ایم پی ائے عبدالشکور سواگ موجود تھے۔