ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)سرمیں درد ،چکرآنایاچلتے وقت سانس کاپھولناجیسی علامات محسوس کریں تو فورا کسی ماہر کارڈیالوجسٹ سے رابطہ کریں ،بلڈ پریشر خاموشی سے وار کرتاہے،وقتا فوقتا بلڈپریشر چیک کرالیناضروری ہے ،سال میں ایک بارخالی پیٹ کولیسٹرول لازمی چیک کرائیں،40سال کی عمر کے بعد ان لوگوں کوآدھی گولی ڈسپرین روزانہ لینی چاہیے جن کے خاندان میں شوگر اور بلڈ پریشر کی ہسٹری رہی ہو،اپناوزن بڑھنے سے روکیں ،یہ بات سینئر رجسٹرار کارڈیالوجی سینٹر ٹیچنگ ہسپتال و غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر راشد منیر نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ کھانا کھانے کے بعد یاچلنے پھرنے سے چھاتی میں گھٹن یادباؤکی شکایت محسوس ہوتو فوری طور پر قریبی کارڈیالوجسٹ یاماہرامراض دل سے رابطہ کریں ،انہوں نے کہاکہ بلڈپریشر کے مریض کام کی زیادتی سے بچیں اور نیند پوری لیں ،کھانے میں سرخ گوشت کااستعمال کم سے کم کریں کھانے میں مچھلی اور برائلر کااستعمال کرسکتے ہیں سبزی اور پھلوں کا استعمال سب سے بہترہے انہوں نے کہاکہ بلڈ پریشر کے مریض نمک ،چکنائی ،سگریٹ نوشی ،تلی ہوئی اشیاء مرغن غذاؤں اور فاسٹ فوڈ سے مکمل پرہیز رکھیں سادہ غذا کااستعمال آپ کو صحت مند تندرست و توانارکھے گاعلاوہ ازیں روزانہ آدھاگھنٹہ سیرکومعمول بنالیں اس سے آپ مکمل فٹ رہیں گے ۔