لیہ (صبح پا کستان) پاکستان پیپلز پارٹی لیہ کے بانی صدر ظفر زیدی کراچی میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم پاکستان پیلپز پارٹی کے بانیوں میں شا مل تھے پی پی پی کے بانی ذو لفقار علی بھٹو نے ظفر زیدی کی دعوت پر پہلی بار لیہ کا دورہ کیا ۔ ظفر زیدی تا حیات بائیں بازو میں سیاست میں متحرک اور فعال رہے ۔ ظفر زیدی نے لیہ میں کسان مزدور تنظیم محنت کش محاذ کی بنیاد بھی رکھی اور آ زاد امیدوار کی حیثیت سے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں بھی حصہ لیا ۔مرحوم ستر کی دہائی میں لیہ کے معروف فوٹو سٹو ڈ یو لاہور فوٹو گرافر کے مالک اور نواب زیدی کے بڑے بھائی تھے
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails







