دھوری اڈہ (صبح پا کستان )دھوری اڈہ کے شہریوں کوصاف پانی پینے کیلئے بنائی گئی لاکھوں مالیت کی واٹرسپلائی ناکارہ بوسیدہ پائپ پھٹ گئے پانی کوجمع کرنے کیلئے بنائی گئی ٹینکیاں ٹوٹ پھوٹ گئی شہری صاف پانی پینے سے محروم واٹرسپلائی چالوکرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق دھوری اڈہ کے شہریوں کو صاف پینے کے پانی کیلئے بنائی گئی ماچھونہرکے کنارے لاکھوں مالیت سے بنائی گئی واٹرسپلائی ناکارہ ہوگئی ٹھیکدارنے ناقص اور غیرمیعاری میٹریل کا استعمال کیا پانی کوجمع کرنے کیلئے بنائی گئی ٹینکیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی بوسیدہ پائپ پھٹ گئے جس سے واٹرسپلائی ایک دن بھی نہیں چلی جس سے حکومت کے لاکھوں روپے ضائع ہوگئے مکینوں گل کرم ،ایوب الرحمان،ساہدخان،حبیب خان ،عبداللہ غوری،عیسام الدین،حاجی تاج خان،محمدرحیم خان،محمدسلیم اور حافظ نجم الدین کا کہنا ہے کہ جب سے واٹرسپلائی بنائی گئی ہے ایک دن کیلئے بھی نہیں چلی اور نہ ہی شہریوں کو پینے کا صاف پانی نصیب ہواہے بلکہ گورنمنٹ کے لاکھوں روپے ضائع ہوگئے ہیں انھوں نے ڈپٹی کمشنرلیہ سے تحقیقات کرتے ہوئے ٹھیکدارکے خلاف کاروائی اور واٹرسپلائی چالوکرنے کا مطالبہ کیا ہے