لیہ(صبح پا کستان)عورت کومقام رسول پاک نے دیا ہے موجودہ دورکے حقوق نسواں کے دعویداروں نے نہیں،اردوزبان خواجہ نظام الدین اولیاء کے حکم پربنائی گئی،سرکاردوعالم نے اپنامیلادخودصحابہ کرام کوسنایا،لیہ شہرنسبتوں اورمحبتوں کے حوالے سے مشہورہے۔ ان خیالات کااظہارنائب امیرجماعت اہلسنت ڈیرہ غازی خان ڈویژن علامہ قاری اشفاق احمدسعیدی گولڑوی نے جامع مسجدباباملنگ والی میں منعقدہ جلسہ میلادمصطفی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ کی صدارت صاحبزادہ احمدحسن باروی نے کی۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری عبدالطیف باروی نے جبکہ عمران احمدخان اوردیگرنعت خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔جلسہ سے صاحبزادہ احمدحسن باروی سرپرست تنظیم آئمۃالمساجدجماعت اہلسنت لیہ شہراورقاری محمدلقمان سعیدی نے بھی خطاب کیا۔محمدرمضان رضوی نقیب محفل تھے۔ علامہ قاری اشفاق احمدسعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام انبیاء کرام رحمت سے پیداکیے گئے ہیں جبکہ سرکارمدینہ عین رحمت ہیں۔پیارے نبی کامیلادبھی رحمت ہے اورمعراج بھی۔میلادمصطفی کی برکت سے ہزارسال سے جلتی ہوئی آگ بجھ گئی،قبروں سے عذاب اٹھالیاگیا، دوزخ کے دروازبنداورجنت کے دروازے کھول دیے گئے۔میلادمصطفی کی برکت سے بچیوں کوزندہ درگورہونے سے تحفظ ملا،عورت کوجومقام اورحقوق پیارے نبی نے دیے ہیں وہ حقوق نسواں کے دعویداروں سمیت کسی نے نہیں دیے۔آج بچیوں کوزندہ درگورتونہیں کیاجاتا، جائیدادبچانے کے لیے مردہ لکھوادیاجاتاہے،نام درج نہیں کرایاجاتا، شادی نہیں کی جاتی یاقرآن سے شادی کردی جاتی ہے،یہ سب باتیں تعلیمات نبوی کے خلاف ہیں اورمسلمانوں کوزیب نہیں دیتیں۔اہل لیہ نسبتوں اورمحبتوں کے حوالے سے مشہورہیں لیہ سے تعلق رکھنے والے نعت خوانوں کالب ولہجہ شیریں اوردل نشیں ہے۔میلادکاذکرقرآن وحدیث میں موجودہے، سرکاردوعالم نے صحابہ کرام کوخوداپنامیلادسنایا۔اردوزبان خواجہ نظام الدین اولیاء کے حکم پران کے خلفاء نے برصغیرمیں بولی جانے والی تمام زبانوں کوملاکربنائی،اردوزبان میں زیادہ ترالفاظ فارسی کے ہیں۔محفل میلادمصطفی میں قاری محمدبنیامین چشتی، مولانارشیداحمدباروی، شوکت علی عطاری، مولاناگل محمدباروی، صوفی ذوالفقارعلی نقشبندی،قاری غلام یٰسین نقشبندی، مولاناغلام محمدباروی،حافظ عبدالحمیدچشتی سمیت علماء کرام، حفاظ کرام اورعوام اہلسنت نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔