چوک اعظم(صبح پا کستان) اسمبلی میں میری آواز خطے کے مسائل کی آواز ہے ۔خاموش رہنا موت ہے۔ان خیالات کا اظہار عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد خان دستی نے اسلام آباد ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا حکمران سمجھ جائیں میرے وسیب کے پنجابی،سرائیکی،بلوچ۔پٹھان اردو سپیکنگ سمیت تمام زبانوں کے لوگ ان سے تنگ آچکے ہیں اس خطے کے تمام لوگوں کو اُن کے اپنے وسائل سے محروم رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیکر صرف لاہور کے ممبران کو ممبران سمجھتے ہیں۔ان کی وجہ سے باقی صبوں کے ممبران میں احساس محرومی پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا سرائیکی وسیب کے خاموش سیاست دان بے ضمیری کی حد کراس کر چکے ہیں۔اسمبلیوں میں مراعات لینے اور خاموش رہنے کے سوا کچھ نہیں کرتے۔انہوں ں ے کہا کہ اس خطے کے لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو جگا دیا ہے اور وہ آئندہ الیکشن میں ان گونگے اور بہرے سیاست دانوں کو آئینہ دکھائیں گے۔
رپورٹ۔ محمد صابر عطاء تھہیم۔ چوک اعظم
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails








