لاہور (مانیٹرننگ) ڈیسک ڈی سی او کی جگہ لینے والے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کی اختیارات پر مشتمل تجاویز سمری کی صورت میں وزیر اعلی کو ارسال کر دی ۔
:چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کے مطابق ڈی سی ضلع میں صوبائی حکومت کا نمائندہ ہوگا اور ڈسٹرکٹ کلکٹر ہوگا۔ اضلاع میں تمام آفات اور تمام قسم کی بیماریوں کو کنٹرول کرنے کا سربراہ ہوگا۔ ضلع میں تمام صوبائی محکموں کے درمیان کوارڈی نیشن کرے گا۔ اور گاہے بگاہے صوبائی حکومت کو اپنے متعلقہ ضلع بارےفیڈ بیک دے گا۔
نجی ٹی وی 42 نیوز کے مطا بق نئے نظام کے تحت ڈی سی کو دفعہ 144لگانے،نظر بندی کرنے یا ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا اختیار حاصل نہیں ہوگا۔ڈی سی ضلع میں صوبائی حکومت کا فوکل پرسن بھی ہوگا۔ حکومت پنجاب نے اس سلسلہ میں سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ تیار کر لیا ہے جسے وزیر اعلی اور کابینہ کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ یہ ایکٹ نئے بلدیاتی نظام کی آمد کے ساتھ ہی لاگو ہوجائے گا اور ڈی سی او کا نام ڈی سی میں تبدیل کر دیا جائے گا۔