کوٹ سلطان (صبح پا کستان)سانحہ آرمی پبلک سکو ل پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لئے گیریژن پبلک سکو ل میں تقریب منعقد ہو ئی جس کی صدارت ایم ڈی گیریژن گروپ حاجی محمد اسلم ملک نے کی۔تقریب میں محمد سجا د،فیضی خان،ملک جمیل احمد،محبوب خان گرمانی اور دیگر نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے کہا کہ ان کی قربا نیو ں کی بد ولت آج ہمیں امن نصیب ہوا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وطن عزیز کے تحفظ کی خا طر اپنی جا نو ں کا نذرانہ دے دیں گے مگر ملک پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ تقریب میں بچوں نے شہداء اے پی ایس کوسیلوٹ پیش کیا اس موقع پرشہدائے پشاور کے لیے دعائے مغفرت کرائی گئی۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails






