• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

مت سمجھو ہم نے بھلا دیا۔ .. عفت بھٹی

webmaster by webmaster
دسمبر 16, 2016
in کالم
0
مت سمجھو ہم نے بھلا دیا۔ ..       عفت بھٹی
 مت سمجھو ہم نے بھلا دیا۔ 
images-2
      عفت بھٹی
16aps-attack-lapses-of-the-past-year-1450201016-6793 دسمبر ہماری تاریخ کا ایک سیاہ دن ۔طلوع ہونے والا سورج بھی نہیں جانتا تھا کہ اس کی ننھی کرنوں کو دیکھ کر آنکھ کھولنے والے ننھے منے چاند تارے جو چہلیں کرتے اسکول جا رہے ہیں کبھی نہ لوٹ پائیں گے۔ماؤں کا  فی امان اللہ کہنا بھی آج ان کی حفاظت نہ کر پائے گا تقدیر کچھ اور ہی باب لکھ چکی ہے جس کا اذن آچکا ہے۔کسے معلوم تھا

کہ آج طلوع ہونے والی صبح کتنی تاریک ہونے والی ہے۔ دوسال پیچھے چلتے ہیں۔
16 دسمبر 2014ء کو تحریک طالبان پاکستان کے 7 دہشت گرد ایف سی (فرنٹیئر کور) کے لباس میں ملبوس پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں پچھلی طرف سے داخل ہوگئے اور ہال میں جا کر اندھا دھند فائرنگ کی اس کے بعد کمروں کا رخ کیا اور وہاں پر بچوں کو گولیاں ماریں، سربراہ اداراہ کو آگ لگائی، 9 اساتذہ، 3 فوجی جوانوں کو ملا کر کل 144 ہلاکتیں اور 113سے زائد زخمی ہوئے۔ہلاک ہونے والے 132 بچوں کی عمریں 9 سے 18 سال کے درمیان تھیں ۔ پاکستانی آرمی نے 950 بچوں و اساتذہ کو اسکول سے باحفاظت نکالا۔ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ 6 مارے گئے
یہ پاکستانی تاریخ کا مہلک ترین دہشت گردانہ حملہ تھا۔اب اس دل گداز واقعے کو دو برس بیت چکے ہیں مگر اس کی یاد سے آج بھی دل میں ٹیسیں اٹھتی ہیں۔گرچہ سکول دوبارہ آباد ہو گیا اس باغ میں پھرسے بلبلیں چہکنے لگیں بچوں کی آوازیں اور چہلیں پھر سے شروع ہو گئیں مگر یہ واقعہ کبھی ذہن سے محو نہ ہو گا ۔ اس کے بعد فوج اور قوم کے مشترکہ عزم سے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا اور شمالی وزیرستان اور دیگر مشتبہ علاقوں سے چن چن کر دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کو نیست و نابود کر دیا گیا اور دو سال کی مدت میں دہشت گردی کے واقعات میں بتدریج کمی آتی گئی ۔
سولہ دسمبر کو بلیک ڈے کے نام سے موسوم کیا گیا پچھلے سال گورنمنٹ نے چھٹی کا اعلان کیا تھا مگر اس سال گویا وقت نے اس پہ گرد ڈال دی اور ہم نے جیسے اقبال ڈے کو فراموش کر دیا ویسے آج اس دن کو بھی عام دن سمجھ لیا۔ آئندہ سالوں تک یہ یاد بھی فراموش کر دی جائے گی۔۔پاکستانی قوم بلاشبہ ایک بہادر قوم ہے ۔اپنے ملک کے لیے کسی قربانی سے کبھی دریغ نہ کرنے والی غیور قوم جو اپنی نسل نو کو قربان کرنے کے بعد بھی سر جھکانا نہیں سیکھا۔یہی جذبہ ہے جو ملک عزیز کو قائم رکھے ہوئے ہے۔اللہ پاکستان کی حفاظت کرے۔
images-1
Tags: column by iffat bhatti
Previous Post

لیہ۔سینئرصحافی ارشاد حسین رونگھہ کے بھتیجے کی وفات پر تعزیتی اجلاس

Next Post

کوٹ سلطان۔اے پی ایس شہداء کی قربا نیو ں سے ہمیں امن نصیب ہوا۔ محمد اسلم ملک

Next Post

کوٹ سلطان۔اے پی ایس شہداء کی قربا نیو ں سے ہمیں امن نصیب ہوا۔ محمد اسلم ملک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
 مت سمجھو ہم نے بھلا دیا۔ 
images-2       عفت بھٹی
16aps-attack-lapses-of-the-past-year-1450201016-6793 دسمبر ہماری تاریخ کا ایک سیاہ دن ۔طلوع ہونے والا سورج بھی نہیں جانتا تھا کہ اس کی ننھی کرنوں کو دیکھ کر آنکھ کھولنے والے ننھے منے چاند تارے جو چہلیں کرتے اسکول جا رہے ہیں کبھی نہ لوٹ پائیں گے۔ماؤں کا  فی امان اللہ کہنا بھی آج ان کی حفاظت نہ کر پائے گا تقدیر کچھ اور ہی باب لکھ چکی ہے جس کا اذن آچکا ہے۔کسے معلوم تھا
کہ آج طلوع ہونے والی صبح کتنی تاریک ہونے والی ہے۔ دوسال پیچھے چلتے ہیں۔ 16 دسمبر 2014ء کو تحریک طالبان پاکستان کے 7 دہشت گرد ایف سی (فرنٹیئر کور) کے لباس میں ملبوس پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں پچھلی طرف سے داخل ہوگئے اور ہال میں جا کر اندھا دھند فائرنگ کی اس کے بعد کمروں کا رخ کیا اور وہاں پر بچوں کو گولیاں ماریں، سربراہ اداراہ کو آگ لگائی، 9 اساتذہ، 3 فوجی جوانوں کو ملا کر کل 144 ہلاکتیں اور 113سے زائد زخمی ہوئے۔ہلاک ہونے والے 132 بچوں کی عمریں 9 سے 18 سال کے درمیان تھیں ۔ پاکستانی آرمی نے 950 بچوں و اساتذہ کو اسکول سے باحفاظت نکالا۔ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ 6 مارے گئے یہ پاکستانی تاریخ کا مہلک ترین دہشت گردانہ حملہ تھا۔اب اس دل گداز واقعے کو دو برس بیت چکے ہیں مگر اس کی یاد سے آج بھی دل میں ٹیسیں اٹھتی ہیں۔گرچہ سکول دوبارہ آباد ہو گیا اس باغ میں پھرسے بلبلیں چہکنے لگیں بچوں کی آوازیں اور چہلیں پھر سے شروع ہو گئیں مگر یہ واقعہ کبھی ذہن سے محو نہ ہو گا ۔ اس کے بعد فوج اور قوم کے مشترکہ عزم سے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا اور شمالی وزیرستان اور دیگر مشتبہ علاقوں سے چن چن کر دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کو نیست و نابود کر دیا گیا اور دو سال کی مدت میں دہشت گردی کے واقعات میں بتدریج کمی آتی گئی ۔ سولہ دسمبر کو بلیک ڈے کے نام سے موسوم کیا گیا پچھلے سال گورنمنٹ نے چھٹی کا اعلان کیا تھا مگر اس سال گویا وقت نے اس پہ گرد ڈال دی اور ہم نے جیسے اقبال ڈے کو فراموش کر دیا ویسے آج اس دن کو بھی عام دن سمجھ لیا۔ آئندہ سالوں تک یہ یاد بھی فراموش کر دی جائے گی۔۔پاکستانی قوم بلاشبہ ایک بہادر قوم ہے ۔اپنے ملک کے لیے کسی قربانی سے کبھی دریغ نہ کرنے والی غیور قوم جو اپنی نسل نو کو قربان کرنے کے بعد بھی سر جھکانا نہیں سیکھا۔یہی جذبہ ہے جو ملک عزیز کو قائم رکھے ہوئے ہے۔اللہ پاکستان کی حفاظت کرے۔
images-1
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.