چوک اعظم(صبح پا کستان) شہر میں تجاوزات اور صفائی کے معاملات کو بہتر بنایا جائے گا ۔کسی بھی غریب کا روزگار تباہ کرنا آپریشن کا نام نہیں ۔ملک ریاض گرواہ ۔ہم سب مل کر اپنا شہر خوبصورت بنائیں گے ،نومنتخب کونسلرز ،صحافیوں اور سماجی کارکنوں کی ٹی ایم او لیہ کے ساتھ اجلاس ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ٹی ایم او لیہ ممتاز خان لشاری نے چوک اعظم کی صفائی اور سڑک پر موجود تجاوات کے خاتمے کے لیے بلدیہ چوک اعظم میں نومنتخب کونسلرز ،صحافیوں اور سماجی کارکنوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا ۔جس میں فیصل آباد روڈ اور فتح پور روڈ کی تجاوزات ،شہر بھر کے مختلف مقامات کی صفائی کے معاملات کی نشاندہی کی گئی ۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے متوقع چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض گرواہ نے کہا کہ شہر میں تجاوزات اور صفائی کے معاملات ابتر ہیں جنہیں ٹی ایم اے کا عملہ بہتر طریقے سے حل کرے انہوں نے کہا کہ شہر کی اکثریت آبادی غریب ہے اور ان کا روزگار خوانچے ،فروٹ اور سبزی ریحی سے جڑا ہوا ہے ۔ان کے کاروبار کو ڈسٹرب کیے بغیر باہمی مشاورت سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا ۔انہو ں نے کہا کہ ہم شہریوں کو خود چاہیے کہ وہ اپنے شہر کوخوبصورت بنانے کے لیے انتظامیہ کا ساتھ دیں اور احسن طریقے سے اس مسئلے کا حل نکالیں ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی اور تجاوزات کے مسئلے کا شاندار حل نکالیں گے ۔
اس موقع پر کونسلرز میں ارسلان تھہیم،ظفر ،اقلیتی کونسلر پطرس مسیح ،لالہ اسلم گجر ،سابق تحصٰل نائب ناظم اکر م اسراء ،سید رسول ملکو ،عبدالستار پپو علوی ،پروفیسر لالہ احمد گجر،اورمیڈیا کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ٹی ایم او لیہ نے سی او میونسپل کمیٹی چوہدری خالد کو سفائی اور تجاوزات کے حوالے سے ہدایات دیں ۔
رپورٹ ۔محمد صابر عطاء تھہیم ۔ چوک اعظم