کوٹ سلطان میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،بلال اسلم کھوسہ
کوٹ سلطان (صبح پا کستان ) ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان بلال اسلم کھوسہ نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلہ میں پولیس کا گشت دن رات جاری ہے انہوں نے کہا کہ تمام تر مقدمات میرٹ کی بنیاد پر نمٹائے جا رہے ہیں ایس ایچ او بلال کھوسہ کاکہنا تھا کہ تھانہ کوٹ سلطان کی حدود سے جرائم کا خاتمہ کر دیا گیا ہے مزید یہ کے جرائم کے خاتمہ کے لیے عوام پولیس سے تعاون کرے اور ارد گر د کے ماحول پر نظر رکھے اور ہونے والے واقعات اور مشکوک افراد کے خلاف پولیس کو فوری اطلاع کریں ۔
صدر بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
کوٹ سلطان (صبح پا کستان ) ٹی ایم ا ے کی جانب انچارج سی او یونٹ کوٹ سلطان جام عبدالرؤف کی زیر نگرانی صدر بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں دکانداروں کی جانب سے قائم دھڑے ہٹا دیے گئے ہیں انچارج سی او یونٹ کوٹ سلطان جام عبدالرؤف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع کیا جا رہا ہے جو آنے والے کئی دنوں تک جاری رہے گا انہوں نے بتایا کہ دو دن کے اندر صدر بازار کو تجاوزات سے پاک کر دیا جائے گا اور اس کے بعد مسجد سردار چوک،جون ہسپتال چوک ،پیر جگی چوک اور بکھری احمد خان سے تجاوزات ہٹائی جائیں گی اس موقع پر انہوں نے انجمن تاجران اور دکانداروں سے تعاون کا مطالبہ بھی کیا شہریوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو سراہا۔
سسٹنٹ کنٹرولر رجسٹریشن تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان سید عابد جواد شاہ نقوی کی والدہ کا ا نتقال پر ملال
کوٹ سلطان (صبح پا کستان ) اسسٹنٹ کنٹرولر رجسٹریشن تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان سید عابد جواد شاہ نقوی کی والدہ انتقال کر گئی تھیں جن کی رسم قل کل بروز جمعرات بستی دین پور کڑور میں ادا کر دی گئی ہے جس میں سیاسی و سماجی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔
یف ایس سی کے طالبعلم کی کالا پتھر پی کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش
کوٹ سلطان (صبح پا کستان ) ایف ایس سی کے طالبعلم کی کالا پتھر پی کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش،بروقت علاج سے جان بچا لی گئی ۔جمن شاہ کا رہائشی ایف ایس سی کے طالب علم شفقت عباس شاہ نے گھریلو حالات سے دلبر داشتہ ہو کر کالا پتھر پی لیا ،بعد ازاں گھر والوں کو معلوم ہونے پر اسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں سے اسے نشتر ملتان ریفر کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے ۔