لیہ (صبح پا کستان)ضلعی حکومت کی جانب سے لیہ تھل میلہ کے انعقاد کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔عوام کی تفریح طبع کے لیے مختلف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رنگارنگ سٹال سجانے کا سلسلہ جاری ہے جس میں مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے کی بھر پور کوششیں کی گئی ہیں اس سلسلہ میں لکڑی سے بنائے گئے (گھر) جھونپڑی ،موڑھا،تپائی ،مٹی کے برتن ،چاٹی لسی اور مکھن کی تیار ی میں استعمال ہونے والی مدھانی اور دیہی کلچر کے دیگر لوازمات کو خوب صورت انداز میں ڈسپلے کیا گیا ہے ۔لیہ تھل میلہ تین نومبر سے پانچ نومبرتک تحصیل چوبارہ میں جاری رہے گاجس دوران عوام کو کبڈی ،دیسی کشتی ،والی بال میچ ،اونٹ و گھوڑ ڈانس،مشاعر ہ اور محفل موسیقی دیکھنے کو ملیں گے۔