لیہ (صبح پاکستان)فوکل پر سن لیہ تھل میلہ و تھل جیپ ریلی ارشد وٹو نے کہا ہے کہ لیہ تھل میلہ کے انتظا ما ت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ انہو ں نے ایک ملا قات میں بتا یا کہ 3نو مبر سے تحصیل چوبا رہ میں تین روزہ لیہ تھل میلہ کا با قاعدہ آغاز کر دیا جا ئے گا جو 5نو مبر تک جا ری رہے گا ۔ انہو ں نے بتا یا کہ تھل جیپ ریلی کے شرکا ء 5نو مبر کو تحصیل چوبا رہ مقررہ مقام پر پہنچیں گے ۔ جہا ں وہ 20منٹ تک قیا م کریں گے اور پھر واپس اپنی منزل کے لئے روانہ ہو ں گے ۔ انہو ں نے بتا یا کہ تھل جیپ ریلی کے سلسلہ میں ضلع لیہ کی عوام کو بہترین تفریح فراہم کر نے کے لئے ضلعی حکو مت 3نو مبرسے ہی پر وگرام شروع کر رہی ہے جس میں شائقین کے لئے پو لیس بینڈ ، ٹیبلو ، گھوڑ و اونٹ ڈانس ، علا قائی جھو مر ، نیزہ بازی ، دیسی کشتی ، کبڈی اور والی با ل کے میچ رکھے گئے ہیں جو 5نو مبرتک جا ری رہیں گے ۔ انہو ں نے مزید بتا یا کہ علا قائی ثقافت کو فروغ دینے کے سلسلہ میں مشاعرہ اور محفل موسیقی بھی پروگرام کا حصہ ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ٹی ڈی سی پی کی جا نب سے تھل جیپ ریلی کے ٹریک پر کا م تیزی سے جا ری ہے ۔