لیہ(صبح پا کستان )ضلع کونسل،5میونسپل کمیٹیوں ،48یونین کونسلزکی 243مخصوص نشستوں پر 392امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے ہیں ضلع بھر کے بلدیاتی اداروں 122خواتین،55مزدور کسان،54یوتھ،1ٹیکنوکریٹ اور11اقلیتی نمائندوں کے انتخابات کرائے جائیں گے جن کیلئے خواتین کی نشست کیلئے 164،ٹیکنوکریٹ کیلئے 6،کسان ورکر کیلئے 94،یوتھ کیلئے 81،اقلیت کیلئے 47امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کر دیئے گئے ضلع کونسل لیہ کیلئے 11خواتین،2کسان مزدور،1یوتھ،1ٹیکنوکریٹ،2اقلیتی ارکان منتخب کئے جائیں گے داخل کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی کے مطابق ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں جن میں خواتین کی سیٹوں پر 28،ٹیکنو کریٹ کیلئے 6،کسان کیلئے 6یوتھ کیلئے 5اور اقلیت کیلئے 7امیدواروں نے نامزدگی فارم داخل کئے ہیں ،میونسپل کمیٹی لیہ کیلئے 4خواتین،1مزدور کسان،1یوتھ،1اقلیتی،میونسپل کمیٹی چوبارہ میں 3خواتین،1مزدور کسان،1یوتھ،1اقلیتی،میونسپل کمیٹی کروڑ کیلئے3خواتین،1یوتھ،1مزدور کسان،1اقلیتی،میونسپل کمیٹی چوک اعظم کیلئے 3خواتین،1مزدور کسان،1یوتھ،1اقلیتی ممبر، میونسپل کمیٹی فتح پور کیلئے 2خواتین،1کسان مزدور،1یوتھ،1اقلیتی ممبرکے چناؤکیلئے خواتین کی نشست پر 28،ورکرز کی نشست پر 19،یوتھ کی نشست پر 17اقلیت کی نشست پر 14امیدواروں نے نامزدگی داخل کرائے ہیں جبکہ 48یونین کونسلوں کیلئے 115خواتین،69کسان مزدور،59یوتھ اور 26اقلیت کے امیدوار وں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں ،ضلع کونسل لیہ کیلئے8نومبر،میونسپل کمیٹی لیہ،کروڑ،فتح پور،چوک اعظم،چوبارہ کے ارکان کا چناو? 10نومبر ،48یونین کونسل ہائے ضلع لیہ کے ممبران کا الیکشن 12نمبر کو منعقد ہو گا،،48یوتھ اور 4اقلیتی ارکان یونین کونسل منتخب کئے جائیں گے کامیاب ممبران کا نوٹیفیکیشن 21نومبر کو جبکہ 26نومبر کو نومنتخب ارکان ضلع کونسل،میونسپل کمیٹیاں اور یونین کونسلز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے