اکتوبر کے تباہ کن زلزلہ میں جاں بحق افراد کے ایصال وثواب کے لئے دعائیہ تقریب
کوٹ سلطان(صبح پا کستان)8اکتوبر کے تباہ کن زلزلے کو گیارہ سال بیت گئے ۔جاں بحق افراد کے روح کے ایصال و ثواب کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان، آزاد کشمیر میں 8اکتوبر 2005کو آنے والے تباہ کن زلزلے کو گیارہ سال بیت گئے ۔زلزلہ کی تباہ کاریاں آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ زلزلہ میں جاں بحق افراد کے روح کے ایصال وثواب کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مدرسہ جامعہ رحیمیہ تعلیم القرآن کوٹ سلطان میں مہتمم قاری عبدالغفور رحیمی نے جاں بحق افراد کی بخشش کے لئے دعا کرائی جس میں مدرسہ کے طلبا کی بڑی تعداد کے علاوہ شہریوں نے شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں پاکستان کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے اور ملکی سلامتی و ترقی کے لئے بھی دعا کی گئی۔ قاری عبدالغفوررحیمی نے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2005کو آنے والا زلزلہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑ ی قدرتی آفت تھی جس پر آج بھی ہر آنکھ اشکبار ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے اللہ کے حضور معافی مانگ کر ملک کی تعمیر و ترقی ، امن و امان کے لئے کردار ادا کریں۔
رپورٹ ۔ ملک فہیم منجوٹھہ