لیہ (صبح پا کستان ) ایگز یکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت ظفر اللہ سندھو نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت کا بنیادی ستون ہے کاشتکار اور کسان حکومت پنجا ب کے زرعی پیکج اور محکمہ کی سفارشات سے استفادہ حاصل کر کے ملک کو خوشحا ل بنا نے میں کر دار ادا کر یں انہو ں نے یہ با ت ٹی ایم اے ہا ل میں کسانو ں کے لئے منعقدہ زرعی تربیتی ورکشاپ برائے فصل کما د سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔ اس موقع پر ڈی او زراعت فیض محمد کندی ، ڈی ڈی زراعت چوبا ر خا لد محمو د، اے ڈی پلا نٹ پر وٹیکشن اعجاز حسین ، زراعت آفیسر حفیظ اللہ ، مہر ریاض علی میلو انہ و کا شتکا رو ں کی کثیر تعداد مو جو د تھی ۔ ای ڈی او زراعت نے کہا کہ کما د اس علاقہ کی انتہائی اہم اور نقد آور فصل ہے اور محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کر کے کا شتکار کماد کی فی ایکٹر پیدوار میں اضا فہ کو یقینی بنا تے ہو ئے ضلع کی زرعی معیشت میں بہتری اور اپنے وسائل کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں ۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ کما د ایسی نقد آور فصل کی جد ید مشینی کا شت کے ذریعے بہتر منا فع کا حصول ، کا شتکا روں کی معاشی خوشحا لی کی جا نب اہم پیش رفت ثابت ہو گی ۔ انہو ں نے کہا کہ کما د کے لئے آبپاشی ، کھا دوں کے منا سب استعما ل ، جڑی بوٹیوں کے خا تمے کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی سفارشات پر عمل کر تے ہو ئے زرعی مداخل میں کمی لا کر فی ایکڑ زیا دہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے ۔ورکشاپ سے ڈی او زراعت فیض محمد کندی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ محکمہ زراعت کسانو ں کی رہنما ئی کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لا رہا ہے تا کہ انہیں جد ید مشینی کا شت کے طریقہ سے آگا ہی دے کر بہتر پیداوار کے حصول کو یقینی بنا یا جا سکے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہر فصل کی منا سبت سے زرعی ما ہر ین کے مشور ے کسانوں تک پہنچانے کے لئے ایسی ورکشاپ کا انعقاد کا دائرہ یو نین کو نسل کی سطح پر بھی کیا جا ئے گا تا کہ زیا دہ سے زیا دہ کا شتکا ر استفادہ حاصل کر سکیں ۔ ورکشاپ سے یو سی چیئر مین مہر ریاض علی میلو انہ نے خطا ب کرتے ہو ئے محکمہ زراعت کی کا وشوں کو سراہا اور کہا کہ اس قسم کی ورکشاپ نہ صرف کاشتکاروں کی آمد ن میں اضا فہ کا با عث بنے گی بلکہ ضلع کی زرعی معیشت میں بھی بہتری کا با عث ثابت ہو گی ۔اس موقع پر زراعت آفیسر پلا نٹ پر وٹیکشن ولی محمد نے کا شتکا روں کو کما د کی فصل پر حملہ آور ہو نے والے حشرات اور ان کے تدارک کے با رے میں تفصیلی لیکچر دئیے ۔