لیہ(صبح پا کستان)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے جماعت اسلامی یوتھ لدھانہ کے زیر اہتمام منعقدہ عشائیہ سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ مملکت خدا کے نوجوانوں کو بے مقصدیت، فحاشی، عریانیت میں پھنسانے کے لئے یہود و نصاری سوشل میڈیا ، ٹیکنالوجی کو بطور جدید ہتھیار استعمال کر رہا ہے، پاکستان حکمرانوں کی قومی وسائل و املاک کی لوٹ مارنے عام شہری کی زندگی اجیرن کر د ی ہے، انہوں نے کہاکہ رسول انقلاب صلی اللہ علیہ وصلعم کی روشن تعلیمات پر عمل سے امت مسلمہ اور پاکستان کی سالمیت کو تحفظ حاصل ہو گا۔ جماعت اسلامی کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری اصغرعلی گجر نے کہا کہ نوجوانوں کو بے راہ روی کا شکار ہونے سے بچانے کے لئے جماعت اسلامی پاکستان کی سالمیت کے تحفظ اور کرپشن ، ظلم و بربریت کے خاتمے کے لئے قوم ساتھ دے، انہوں نے ضلع لیہ سے 10ہزار جماعت اسلامی یوتھ کے تین ما ہ میں تیار کرنے کا وعدہ کیا۔ مرکزی صدر جماعت اسلامی یوتھ زبیر گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زندگی کے کسی بھی میدا ن میں نوجوانوں کو ضرورت ہو گی تو ہم ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے ملک میں تبدیلی کے لئے نوجوانوں کے ساتھ کو یقینی بنانے کا عزم کیا۔ عشائیہ سے جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر و یوسی چیئر مین ثناء اللہ گجر، ابوبکر کلیم و دیگر بھی خطاب کیا۔ تقریب میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔