لیہ(صبح پا کستان)لیہ پروفیشنلنز سوسائٹی کے زیر اہتمام پری میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ، یونیورسٹیز میں طلبا و طالبات کے داخلو ں میں معاونت سمیت دیگر سہولیات میں مدد کرنے پر سوسائٹی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ پری ایم کیٹ ٹیسٹ میں ضلع بھر کے پانچ سو سے زائد طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ایم کیٹ کے پیٹرن کے مطابق منعقدہ ٹیسٹ کو گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج لیہ ، جی سی یونیورسٹی لاہور لیہ کیمپس ، مختلف اکیڈمیوں کے پرنسپل و پروفیسرز نے ٹیسٹ کی نگرانی کی۔ پری ایم کیٹ ٹیسٹ کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر گل عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دس سال قبل یونیورسٹیز میں طلبا و طالبات کو سہولت فراہم کر کے پسماند ہ علاقہ کے نوجوانوں کو سہولت فراہم کر رہی ہے جس پر خراج تحسین کی حقدار ہے۔ڈائریکٹر جی یونیورسٹی لاہور لیہ کیمپس پروفیسر شاہ زین رضا نے کہا کہ پروفیشنل لینز سوسائٹی کی بدولت ہزاروں سٹوڈنٹس کو یونیورسٹیز میں مدد ملی ہے ، پی ایل ایس کی خدمات کو مزید تقویت دینے کے لئے ہر قسمی تعاون کیا جائے گا۔ تقریب میں یونیورسٹیز ، میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم طلبا و طلبات نے بھی اپنے تجربات شیئر کئے۔