کوٹ سلطان (صبح پاکستان) انتظامیہ نے سوموار تک تاجروں کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو منگل کو ضلع لیہ کے تمام روڈ ایک گھنٹے کے لیے بند کردیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر انجمن تاجران لیہ حاجی واحد بخش باروی نے انجمن تاجران کوٹ سلطان کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انوہں نے کاہ کہ ہسپتال کے ایم ایس نے انجمن تاجران کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کر ا کے تاجروں کی غیر ت کو للکارا ہے انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل حل کرانا انجمن تاجران کے عہدیداروں کے فرائض میں شامل ہے اور وہ وقومی خدمت کا یہ فریضہ شب وروز سر انجام دیتے رہیں گے ضلعی صدر کو کہنا تھا کہ کوٹ سلطان ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ میں غفلت برتی جا رہے ہے اگر اس بارے میں ڈاکٹروں سے شکایت کی جائے تو وہ مقدمہ درج کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران کوٹ سلطان کے عہدیداروں اور ارکین پر جھوٹا مقدمہ کا خراج اور ایم ایس کوٹ سلطان کو سوموار تک تبادلہ نہ کیا گیا تو منگل کو ضلع لیہ کے تما م جی ٹی روڈ بند کر کے بھر پور احتجاج کریں گے ۔اس موقع پرممبر سپریم کونسل شیخ مطیع الرحمن ،حاجی انور گبر ،امیر مختیار،سجاد اسلم ،عطا محمد عطا،اختر ونجھیرہ،طارق بلوچ،آصف کھرل،،عمران نذیر ،چوہدری شہزاد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
رپورٹ ۔سید عابد فاروقی