کوٹ سلطان (صبح پاکستان) آزادی کا دن جشن منانے کے ساتھ ساتھ تجدید عہد کا دن بھی ہے ،بزرگوں نے قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا اب ہمارا فرض ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،آپس کے اختلافات بھلا کر ملک درپیش مسائل کا حل ممکن بنائیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مختیار احمد قریشی،ملک غلام عباس سہو،غلام مرتضیٰ ہاشمی ،غلام مجتبیٰ ہاشمی،شفیق احمد ناصر،ملک قیصر سہو اور دیگر نے ہاشمی لاثانی سکول میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے قائد اعظم نے طلباء کو ساتھ لے کرحصول پاکستان کی جہدوجہد شروع کی تھی پاکستان مل گیا اب آپ کو چاہے کہ اپنے فرائض بہتر طریقے سے سرانجام دے کر ملک و قوم کا نام روشن کریں ،تقریب میں طلباء محمد انس ہاشمی،اللہ ڈتہ ہاشمی،محمد طلحہ رشید،محمد وقاص،حفضہ کریم ،عروسہ شاہد ،رباب زہرا اور دیگر نے ملی نغمے ،خاکے اور تقاریر پیش کیں ۔ تقریب کے آخر میں ملک پاکستان کی ترقی و سلامیت کے لیے دعا بھی کرائی گئی۔
رپورٹ ۔ ملک فہیم منجوٹھہ پریس رپورٹر