کروڑ لعل عیسن ( صبح پا کستان)جشن آزادی کے موقعہ پر کروڑ لعل عیسن میں 69واں یوم آزادی انتہائی جوش وخروش او رجذبہ کے ساتھ منایا گیا اس موقعہ پر کروڑ میں مختلف تقاریب منعقد کی گئیں ٹی ایم اے آفس میں قرآن خوانی کی گئی اور پر چم کشائی کی گئی تقریب میں ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، اسسٹنٹ کمشنر تنویر یزداں، صدر انجمن تاجران حاجی مختار حسین ، حاجی رحمت شاہ ،چئیرمین ملک عمر علی اولکھ ، ڈی ایس پی رمیز بخاری، ملک عبدالشکور ، ممتاز کلا چی ٹی ایم او سنئیر ایڈووکیٹ ارشد اسلم خان ، ایس ایچ او ملک منظورحسین ، مختار حسین کھوکھر ، محمداظہر مونی، ایس ڈی او ذکاء اللہ خان ودیگر نے شرکت کی ، جبکہ ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، اے سی تنویر یزداں ، ڈی ایس پی رمیز بخاری، ملک عبدالشکور سواگ، ٹی ایم او ممتاز کلاچی نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی او ر تحائف پیش کئے ، صدر انجمن تاجران حاجی مختارحسین کی طرف سے کیک کاٹاگیا تقریب میں اے سی کروڑ تنویر یزداں ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹراحسان الہیٰ سید ممتاز شاہ الطاف ملنگی ، جمعہ شیخ ، حاجی رحمت شاہ ، ملک محمد اظہر مونی، جاوید ربانی ،لیاقت علی اوردیگر نے شرکت کی ، اسی طرح جماعت اسلامی کے عبدالمنان چوہدری ،عدنان مغل کی سرپرستی میں ضلعی امیر چوہدری مبشر نعیم کی قیادت میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جو مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی فاروق چوک میں آکرا ختتام پذیر ہو گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مبشرنعیم نے کہا کہ لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیکر کلمہ طیبہ کے نام پر ملک حاصل کیا گیا تھا لیکن ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں کیا گیاآزادی قدرت کی طرف سے ایک تحفہ ہے جماعت اسلامی پاکستان کی نظریاتی او رجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔ریلی سے عبدالمنان ، قاری حسین اولکھ نے بھی خطاب کیا
رپورٹ ۔ ظاہر شاہ تحصیل پریس رپورٹر کروڑ لعل عیسن