لیہ (صبح پاکستان) ڈسٹرکٹ کو ارڈنیشن آفیسر سید واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکو مت پنجا ب جسما نی معذور ی کا شکا رخصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور انہیں مقررہ کوٹہ کے مطا بق مساویانہ بنیا د پر سرکا ری اداروں میں میرٹ پر ملاز متیں فراہم کر رہی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ضر وری اقداما ت عمل میں لائے جا رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ اب تک ضلع لیہ میں 63سپیشل افراد کو مختلف اداروں میں ملا زمتیں فراہم کی جا چکی ہیں یہ با ت انہو ں نے سپیشل افراد کی فلا ح و بہبود کے لئے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں ای ڈی او صحت ڈاکٹر ضیا ء الحسن ، ای ڈی او تعلیم محمد منشا ء میو ، ڈی ڈی ایچ آر ایم سلما ن تنو یر ، ڈی او سپورٹس سیف الرحمن ، ڈی ایل او ڈاکٹر محمد طا رق ، ڈی او سوشل ویلفیئر ظفر اقبال کھارا ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر طا ہر مسعود ، ٹی ایم او کر وڑ ممتا ز حسین کلا چی ، ٹی ایم او لیہ عامر بھٹی اور صدر بلا ئنڈ ایسوسی ایشن ضیا ء الرحمن مو جو د تھے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ سپیشل افراد ہما ری خصوصی تو جہ کے مستحق ہیں انہو ں نے کہا کہ معذوری کا سرٹیفکیٹ حاصل کر نے کے لئے رجوع کر نے والے افراد کو بھر پور ریلیف فراہم کیا جا ئے اور ان کے مسائل ترجحی بنیا دوں پر حل کیے جا ئیں۔انہو ں نے ہدایت کی کہ معذور افراد کو تمام محکمو ں میں مختص کوٹہ پر میرٹ پر بھرتی کیا جا ئے اور کسی کی حق تلفی نہ کی جا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ معذور افراد کے مسائل کے حل کے لئے 15روزہ اجلاس منعقد کیے جا ئیں ۔ انہو ں نے ڈی او سپو رٹس کو ہدایت کی پا رکس میں سپیشل افراد کے لئے بھی تفریحی اور کھیلو ں کی سہو لیا ت کا انتظا م کیا جا ئے اور سالا نہ بنیا دوں پر بھی کھیلو ں کے مقابلو ں میں مواقع فراہم کیے جا ئیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ٹیکنکل ٹریننگ اور ہا ئر ایجو کیشن کے لئے ضلع حکو مت لیہ دو ایکڑ رقبہ فراہم کر ے گی ۔ اجلاس میں سیکر ٹری کمیٹی ظفر اقبال کھا را نے بریفنگ کے دوران بتا یا کہ ضلع لیہ میں مختص کو ٹہ کے تحت 63سپیشل افراد کو ملا زمتیں فراہم کی جا چکی ہیں اور عارضی بنیا دوں پر ٹی ایم ایز میں 28سپیشل افراد کو بھی مستفید کیا گیا ہے ۔ اسی طرح ضلع بھر میں 7390سپیشل افراد کا ڈیٹا مر تب کیا جا چکا ہے جن میں سے 130افراد کو خدمت کا رڈ بھی جا ری کیے جا چکے ہیں جبکہ دیگر افراد کو خد مت کا رڈ کی فراہمی پر تیزی عملد ر آمد کے لئے اقداما ت کیے جا رہے ہیں ۔ اجلاس میں صدر بلا ئنڈ ایسوسی ایشن ضیا ء الرحمن نے ڈی سی او کو ایسو سی ایشن کی جانب سے مسائل و معاملا ت سے آگا ہ کیا ۔ ڈی سی او نے تمام جا ئز مسائل کے فوری حل کی یقین دہا نی کر ائی ۔