کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان) گزشتہ روز تحصیل بھر کے خشت بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں نے اسسٹنٹ کمشنر کروڑ کے دفتر میں اپنے مطالبہ پیش کرنے کے لئے اکھٹے ہوئے لیکن اسسٹنٹ کمشنر اپنے رہائش گاہ سے باہر نہیں نکلے جس کے بعد تمام مزروروں نے اسسٹنٹ کمشنر کروڑ کے آفس کے سامنے گزرنے والی کروڑ فتح پور کی ٹریفک بند کر دی اور شدید دھوپ و گرمی میں زمین پر لیٹ کر اسسٹنٹ کمشنر تنویر یزداں خان اور بھٹہ مالکان کے خلاف شدید احتجاج کیا اس موقع پر مختلف بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب نے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی مزدوری فی ہزار اینٹ کی تپائی962روپے مقرر کی تھی لیکن بھتہ مالکان نے اس مزدوری کے خلاف احتجاج کیا بعد ازاں اضلاع انتظامیہ ، بھٹہ مالکان کے نمائندوں اور مزدوروں کے نمائندوںکروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان) گزشتہ روز تحصیل بھر کے خشت بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں نے اسسٹنٹ کمشنر کروڑ کے دفتر میں اپنے مطالبہ پیش کرنے کے لئے اکھٹے ہوئے لیکن اسسٹنٹ کمشنر اپنے رہائش گاہ سے باہر نہیں نکلے جس کے بعد تمام مزروروں نے اسسٹنٹ کمشنر کروڑ کے آفس کے سامنے گزرنے والی کروڑ فتح پور کی ٹریفک بند کر دی اور شدید دھوپ و گرمی میں زمین پر لیٹ کر اسسٹنٹ کمشنر تنویر یزداں خان اور بھٹہ مالکان کے خلاف شدید احتجاج کیا اس موقع پر مختلف بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب نے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی مزدوری فی ہزار اینٹ کی تپائی962روپے مقرر کی تھی لیکن بھتہ مالکان نے اس مزدوری کے خلاف احتجاج کیا بعد ازاں اضلاع انتظامیہ ، بھٹہ مالکان کے نمائندوں اور مزدوروں کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوئے اور مذاکرات کے بعد ایک ہزار اینٹ کی تپائی 850روپے مقرر ہوئی لیکن بھٹہ مالکان نے اس پر عمل درآمد نہیں اور مزدوروں کو ایک ہزار اینٹ کی تپائی 670روپے دے رہے ہیں جو کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں انتہائی کم ہے انھوں نے کہاکہ ضلع کے کچھ بھٹوں پر 850روپے مزدوری دی جارہی ہے ہم نے کئی بار اسسٹنٹ کمشنر سے درخواست کی لیکن یہ بھی بھٹہ مالکان سے ملے ہوئے ہیں اور ان کی بھر پور سپورٹ کر رہے ہیں اور مزدوروں کے ساتھ انتہائی نا رواسلوک کرتا ہے انھوں نے کہاکہ ہم صبح 8 بجے سے ان آفس کے باہر بیٹھے ہوئے یہ اپنے گھر میں کمپیوٹر پر گیم کھیل رہے ہیں انھوں نے کہاکہ ہم مجبور ہوکر روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں بعد میں افتخار احمد خان ڈھاندلہ تحصیلدار نے مزدوروں سے مذاکرات کئے اور مزدوروں کے نمائندوں کی اسسٹنٹ کمشنر کروڑ سے ان کے آفس میں مذاکرات کئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ بھٹہ مزدوروں کا پورے ڈسٹرکٹ میں مسلہ چل رہا ہے معلومات حاصل کرکے ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائیگا اور ان کو مکمل مزدوری ملے گئی بعد ازاں مزدوری اپنا احتجاج ختم کیا جبکہ ٹی ایم اے کروڑ کے سینٹری ورکروں بھی تاحال تنخواہیں نہ ملے پر احتجاج کیا اور تنخواہیاں فوری دینے کا مطالبہ کیا ٹی ایم اے کے اکاؤنٹس نے کہاکہ ان کو آج تنخواہیں مل جائیں گئی
رپورٹ ۔ ظاہر شاہ پریس رپورٹر کروڑ لعل عیسن