لیہ: (صبح پا کستان )ضلع لیہ میں 23جو لا ئی کو انسداد ڈینگی ڈے منا یا جا رہا ہے جس کا بنیا دی مقصد شہر یو ں کو ڈینگی سے بچا ؤ کی پیشگی احتیاطی تدا بیر سے آگا ہی کو ممکن بنا کر ڈینگی بخار سے محفوظ رکھنا ہے اس بات کا فیصلہ حکو مت پنجا ب کی انسداد ڈینگی ڈے کے سلسلہ میں ہد ایات کی روشنی میں عمل میں لا یا گیا ہے یہ با ت ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر صحت ڈاکٹر ضیا ء الحسن نے اپنے دفتر میں ایک ملا قات انسداد ڈینگی ڈے کے بارے میں پروگرامز کے با رے میں بتا ئی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ مو جو د تھے ۔ ای ڈی او ہیلتھ نے بتا یا کہ ضلع لیہ میں انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر سما جی شعور کی بیداری کے ریلیاں ، واک کی جا ئے گی جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتا ل کے مرکزی ہا ل میں ایک آگہی سیمیناربھی منعقد کیاجا ئے گا ۔انہو ں نے مزید بتا یا کہ اسی طرح کی تقریبا ت تحصیل کر وڑ ، چوبا ر ہ میں بھی منعقد ہو ں گی اور تمام سرکا ری سکو لز کھلے رکھتے ہو ئے صحت و صفائی و انسداد ڈینگی کی ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جا ئے گا ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









