لیہ (صبح پا کستان)ملکی تعمیر و ترقی ، امن و اما ن کے قیا م ، بے روزگا ری کے خا تمے ، انرجی بحران کے حل ، زرعی و صنعتی شعبہ کی ترقی ،صحت و تعلیم کے لئے انقلا بی اقداما ت پا کستا ن مسلم لیگ ن کی مدبرانہ قیا دت کی بد ولت ہی رو بہ عمل ہو ئے ہیں اس لیے مسلم لیگی کا رکن متحد ہو کر حکو مت کے خلاف تمام سازشیں ناکا م بنا دیں گے تاکہ ملکی ترقی کا پہیہ رکنے نہ پا ئے ۔یہ بات ضلعی صدر پاکستا ن مسلم لیگ ن ملک احمد علی اولکھ نے وزیر اعظم پا کستا ن میا ں محمد نواز شریف کی صحت یابی اور مسیحا انسانیت عبد الستار ایدھی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔ تقریب میں ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز تر کر نے ، سرکا ری اداروں کو عوام دوست بنا نے اور میرٹ کی با لا دستی کو یقینی بنا تے ہو ئے خد ما ت پر وزیراعلیٰ پنجا ب کے اقداما ت کو سراہا اور مرحوم عبد الستار ایدھی کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے انسانی خد مت کے جذبے کو اجا گر کر نے کا عہد کیا ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے ملک عثما ن اولکھ ، عابد انوار علوی ، انورعلو ی ،حافظ محمد جمیل نے ملک میں معاشی استحکا م ، امن واما ن کے قیا م اور ترقی و خوشحا لی کے لئے وزیر اعظم پا کستان کی پا لیسیوں کو سراہا اور عبد الستار ایدھی مرحوم کی دکھی انسانیت کے لئے گراں قدر خد ما ت کو خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے ملک احمد علی اولکھ نے کہا کہ پا کستا ن ایسی ایٹمی قوت جس کی بڑھتی ہو ئی ترقی پر اندرونی و بیرونی قوتیں ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں مسلم لیگی کا رکن قریہ قریہ ، گا ؤں گا ؤں متحد ہو کر ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے اور ملک کو جلد ترقی یا فتہ بنا نے میں اپنا موثر و بھرپور کردار ادا کر یں گے انہو ں نے وزیر اعظم پا کستا ن کی تھو ڑے عرصے میں ہی دہشت گردی کے خا تمے ، صنعتی پہیہ کو چلا نے ، انرجی بحران پر قابو پا نے کے لئے مثبت پیش رفت ، سی پیک منصوبے ، کسان پیکج سے زرعی شعبہ میں ترقی ، گراس روٹ لیول تک ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل ، کا رکنوں کی خد ما ت کا اعتراف کر نا ، میرٹ کی با لا دستی کو یقینی بنانے اور دنیا بھر میں ملکی وقار کے اضا فے پر وزیر اعظم پا کستا ن میا ں محمد نواز شریف کی خد مات کو سراہا ، انہو ں نے دکھی و غریب انسانیت کے لئے عبد الستار ایدھی کی خدما ت کو مثل راہ قرار دیتے ہو ئے مسلم لیگی کا رکنو ں کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی ۔ تقریب میں مسلم لیگی کا ر کنوں کی کثیرتعداد کے علاوہ کو نسلرافضا ل احمد خان ،علی رضا چنڈی ، ساجد محمو د جھا را ، اظہر ہا نس ، محمد تسلیم خان ، ظفر اقبال ، با بو غلام مصطفی ، محمد اعجاز جگ ، محمد شفیع گجر ، محمد اشرف ، شیخ آصف ، مرزا شکیل جگنو ، شاہد خان نیازی ، چوہدری امیر حسین گجر ، شافی گجر و خواتین کا رکنوں نے شرکت کی ۔بعد ازاں حا فظ محمد جمیل نے وزیر اعظم پا کستا ن میاں محمد نواز شریف کی درازی عمر و صحت یا بی اور مرحوم عبد الستا ر ایدھی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائیں کرائیں ۔