تحفظ اورعزت عوام کا پولیس پر اوّلین حق ہے ۔ ڈی پی او کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء
لیہ(صبح پا کستان )کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ،ڈی پی او لیہ کا ایک اوراحسن اقدام ،لیہ پولیس کا سلوگن جاری ،تھانہ جات پر عوام کو بھرپور عزت دینے کی ہدایات،اہم نکات پر مبنی ہدایت نامہ تھانہ جات پر آویزاں،تحفظ اورعزت عوام کا پولیس پر اوّلین حق ہے۔یہ بات ڈی پی او لیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے کہی ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ نے کمیونٹی پولیسنگ کوفروغ دینے اورعام آدمی کے ذہن میں محکمہ پولیس کا نیاتشخص اجاگرکرنے کیلئے حقیقی معنوں میں عملی قدم اٹھایا ہے ضلعی پولیس کی پیشہ وارانہ فرائض کی بجاآوری کیلئے سلوگن ’’تحفظ ،عزت کے ساتھ‘‘جاری کردیاگیاہے اوراس بابت اہم نکات پر مبنی ہدایت نامہ جاری کردیاہے جوتمام تھانہ جات پر آویزاں کردیاگیاہے ڈی پی او لیہ نے پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تھانہ آنے والے سائلین کے ساتھ اچھابرتاؤ اور خوش اسلوبی سے پیش آئیں ہرشخص ہمارے لئے خاص ہے ہرکسی کوبھرپورعزت واحترام دیاجائے ہرسائل کی شکایت توجہ اورتحمل مزاجی سے سنی جائے تاکہ اسے احساس تحفظ ملے کام صرف اورصرف میرٹ پر کیاجائے کسی کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہ ہوڈی پی اولیہ نے کہا کہ تحفظ اور عزت عوام الناس کا پولیس پر اولین حق ہے عوام الناس کو عزت واحترام دیں تاکہ پولیس وسوّل سوسائٹی کے مابین بڑھتے ہوئے فاصلوں کوہمیشہ کیلئے ختم کیاجاسکے انھوں نے پولیس افسران واہلکاران کوہدایت کرتے ہوئے کہاکہ لیہ پولیس کے سلوگن’’تحفظ،عزت کے ساتھ‘‘ کے نصب العین کی روشنی میں فرائض سرانجام دیں۔
مزید بر آں مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے سلسلے میں دفترپولیس میں میٹنگ کاانعقادتفصیلات کے مطابق دفترپولیس میں مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں صدر سرکل کے افسران ڈی ایس پی صدر سرکل محمداکرم خان نیازی ،ایس ایچ اوتھانہ سٹی فرحت رسول،ایس ایچ اوتھانہ صدر منظورحسین انسپکٹر، ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان شاہدرضوان اور ایس ایچ او تھانہ پیرجگی فیض محمد شریک ہوئے میٹنگ میں ڈی ایس پی نے اب تک کے گرفتارہونے والے مجرمان اشتہاری اور گرفتاری کیلئے پولیس کی طر ف سے کی گئی کاروائیوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ڈی پی اولیہ نے میٹنگ میں شریک پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کی گرفتاری پُرامن معاشرے کی ضمانت ہے لہٰذا تمام مجرمان اشتہاری کوپابندسلاسل کیاجائے اورمقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کویقینی بنایاجائے انھوں نے کہا کہ مجرمان اشتہاری کوپناہ دینے والے اشخاص کیخلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے ۔