لیہ(صبح پا کستان)ٹریکٹر ٹرالی ،موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ،موٹر سائیکل سوار تین نوجوان جاں بحق،تفصیل کے مطابق لیہ چوک اعظم روڈ پر الجنت سٹی ہاؤسنگ سکیم کے سامنے موٹر سائیکل نمبری ایل وائی ایل 4369پر سوار عاقب شہزاد،جاوید،عرفان موٹر سائیکل رکشہ کو کراس کرنے کے دوران سلپ ہوکر سڑک پر گر گئے پیچھے سے آنے والی اینٹوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی زخمی نوجوانوں پر بریک نہ لگنے کی وجہ سے چڑھ گئی جس کی وجہ دو نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails








