چوک اعظم( صبح پا کستان)دوسرے امیدوار کی جگہ انگلش کا پیپر دینے والا طالبعلم سپرنٹنڈنٹ نے پکڑ لیا ۔سکول کے احاطے میں درجنوں ساتھیوں نے ریسکیو 15پولیس پر حملہ کر کے ملزم چھڑا لیا ۔پولیس کی وردیاں پھٹ گئیں ۔ٹیکسی اسٹینڈ والوں نے 6ساتھی پکڑ وادیے یے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایلیٹ فورس اور پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپپولیس کی رٹ کو برقراررکھنے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔ایس ایچ او چوک اعظم۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں ایف ایس سی کے امتحان میں امیدوار مبشر علی جٹ سکنہ رفیق آباد کی جگہ سئکنڈ ٹائم انگلش کا پیپر دینے والے طالب علم ذیشان اکرم سکنہ 281ٹی ڈی اے کو سپرنٹنڈنٹ امتحان محمد مشتاق راہی نے پکڑ لیا ۔اور ریسکیو15کو کال کر کے ملزم اس کے حوالے کر دیا ۔پولیس اہل کار محمد مشتاق ،محمد افضل جب ملزم کو لیکر جانے لگے تو سکول کے احاطے میں ہی ٹیکنیکل کالج کے امتحان میں شریک درجنوں طلبہ اور بوٹی مافیا کیلوگوں نے پولیس وین کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ کر کے ملزم کو چھڑا کر فرار ہو گئے پولیس اہل کاروں نے جب مذاحمت کی تو انہیں تشدد کا نشانہ بنا گیا اور پولیس کی وردیاں پھاڑ دی گئیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس اور یلیٹ فورس نے چوک اعظم اور نواحی چکوک میں مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے بعد ازاں ٹیکسی اسٹینڈ کے ڈرائیورز نے ملزمان کے ساتھیوں کو شناخت کر کے پولیس کو اطلاع دی اور انہیں پکڑوا دیا ۔
ایس ایچ او سرفراز خان گاڈی نے میڈیا کو بتایا کہ اس معاملے میں بوٹی مافیا شامل ہے انشاء اللہ سب کو بے نقاب کیاجائے گا اور پولیس کی رٹ کو برقرار رکھنے کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔رات گئے با اثر سیاست دانوں اور اپوزیشن کے سیاست دانوں کا پولیس پر مقدمہ درج نہ کرنے کے لیے دباؤ جا ری رہا ۔پولیس کے مطابق محکمہ تعلیم کے استغاثہ پر دفعہ 419/420کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ پولیس پر حملہ کا بھی مقدمہ درج کیا جائے گا ۔
رپورٹ ۔ عمر شاکر پریس رپورٹر