پراپرٹی ٹیکس میں ظالمانہ اضافہ غریبوں کے چولہے ٹھنڈے
چوک اعظم (صبح پا کستان) پراپرٹی ٹیکس میں ظالمانہ اضافہ غریبوں کے چولہے ٹھنڈے متوسط طبقہ پریشان عوام سراپا اجتجاج عوامی سماجی کاروباری کا منتخب عوامی نمائندوں کا پنجاب اسمبلی میں بجٹ سے پہلے پہلے قراداد جمع کرانے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پانچ مرلے کے بھی رہائشی مکانوں پر ٹیکس لگانے سے غریبوں کے مزید چولہے ٹھنڈے جبکہ متوسط طبقہ پریشانی میں مبتلا ہے ظالمانہ ٹیکس پر عوام سراپا اجتجاج ہو گئی ہے عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے منتخب عوامی نمائندوں کا پنجاب اسمبلی میں بجٹ سے پہلے پہلے پراپر ٹی ٹیکس رہائشی ذاتی مکانوں پر 7200سے بڑھا کر 18000روپے تک کی چھوٹ کرانے کی قراداد جمع کرانے کا مطالبہ کیا ہے جنوبی پنجاب جوکہ پسماندہ علاقہ ہے اور اس میں ایک مکان میں کئی کئی فیملیاں بھی رہتی ہیں میں ایک فیملی کو ایک کمرہ بھی میسر نہیں آتا مہنگائی نے قبل ازیں ہی عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کیا ہو ا ملک کے اندر کوئی ایسی ایمر جنسی بھی نہ ہے کہ ٹیکس آمدنی بڑھائی جائے لہذا پسماندہ اور غریب طبقات کو ریلیف دیتے ہوئے ٹیکس معافی کی شرح 18ہزار تک کی جائے
رپورٹ ۔ عمر شاکر پریس رپورٹر