فوری انصاف اور مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ڈی پی او
لیہ(صبح پا کستان )ڈی پی او لیہ عوام النا س کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے کوشاں ،پولیس کمپلیکس کے احاطہ میں ہفتہ وارکھلی کچہری کے انعقادکاسلسلہ جاری ،کھلی کچہری میں پیش کی جانیوالی درخواستوں پر متعلقہ ایس ایچ اوز سے رپورٹیں طلب ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمدعلی ضیاء عوام الناس کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے کوشاں اور اس ضمن میں ہرتھانہ کی سطح پر شہریوں کو عزت دینے اورمسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ایس ایچ اوزکوخصوصی ہدایات کررکھی ہیں علاوہ ازیں عوام الناس سے براہ راست رابطے اور فوری رسائی کیلئے ہفتہ واربنیادوں پر دفترپولیس میں کھلی کچہری کے انعقاد کاسلسلہ بھی جاری کررکھاہے گزشتہ دن بھی پولیس کمپلیکس کے احاطہ میں کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا منعقدہ کھلی کچہری میں مختلف تھانوں سے متعلقہ سائلین جن میں اللہ بخش،غلام رسول،جعفرحسین،غلام عباس،محمدعزیزطاہر،لیاقت علی،قادربخش، ریحانہ کوثر،سکینہ بی بی،شمیم بی بی ،پروین بی بی سمیت دیگرپیش ہوئے جنھوں نے مختلف نوعیت کے مسائل جن میں ملزمان کی گرفتاری ،تبدیلی تفتیش ،دفعات کادرست اطلاق،مقدمات کی یکسوئی کے متعلق درخواستیں دیں ڈی پی او نے کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی درخواستوں پر شکایات کے ازالے کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے ان درخواستوں پر رپورٹیں طلب کرلی ہیں بعدازاں ڈی پی او نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پولیس دفاترمیں فوری انصاف اور مسائل کو قائم شدہ کمپلینٹ سیل کے ذریعے حل کیاجارہاہے تاہم براہ راست رابطہ کے ذریعے فوری انصاف اور مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔