ڈرون حملوں پر اوبامہ کاحاکمانہ بیان افسوسناک ہے ، مولانا فاروقی
کروڑ لعل عیسن (صبح پاکستان) جامعہ فاروقیہ فتح پورکے رئیس وشیخ الحدیث مولانا ربنواز فاروقی امیر جمیعت العما اسلام لیہ نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے اوبامہ کاحاکمانہ بیان افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے، حکمران ڈورن حملوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں ڈرون حملے قومی وقار کو عالمی سطح پر مجروح کرنے، پاک چین راہداری کیلئےخطرہ اور بھارت کو خطے کا چوہدری بنانے کا حربہ ہے ہاک چین راہداری کیلئے خطرہ اورقومی وقار کو عالمی سطح پر مجروح کرنے کا سبب ہیں۔
امریکا دشمنوں کی ملی بھگت سے افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتاہے،حالیہ ڈورون حملہ ایران میں کیوں نہیں ہوا، امریکا اپنے مفادات کیلئے کچھ بھی کرسکتاہے توہمارے حکمرانوں کو ملکی مفادات کا خیال کیوں نہیں آتا۔ انھوں نے کہا کہ امریکی صدر باراکابامہ کا ،’’ پاکستان میں کاروائیاں جاری رکھنے کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈرون حملوں پر امریکی صدر کی ڈھٹائی افسوسناک ہے۔
امریکا ،بھارت اور دیگر پاکستان دشمن ممالک ملکر پاک چین راہداری کو ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے، حالیہ ڈرون حملہ اسی سازش کی ایک کڑی ہے ، باراک ابامہ نےڈورن حملے جاری رکھنے کا بیان دیکرپاکستانی قوم کی تذلیل کی ہے ایک طرف ڈورون حملوںکے ذریعے پاکستان کی سالمیت کو کچلا جارہاہے تو دوسری جانب ایسے بیان دیکر قوم کے وقارکو ٹھیس پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،انہوںنے کہاکہ پاکستان دشمنوں سے ملکر امریکا افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لیناچاہتاہے ڈورون حملے پاک چین راہداری کیلئے رکاوٹ بن سکتے ہیں۔
حکمرانوں کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے امریکی جی حضوری سے نکل کرقومی تشخص کو برقرار رکھیتے ہوئے فیصلے کیے جائیں ماضی میں کی گئی ڈکٹیٹر کی غلطیوںکی سزا آج قوم کو بگھتنا پڑرہاہے ، انہوں نے کہاکہ وطن عزیزکے خطے میں دشمن زیادہ اوردوست کم ہیں حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دوست ممالک بھی ہم سے دور ہوتےجارہے ہیں، ہمارے حکمران امریکی پالیسیوں پر گامزن اور جی حضوری میں مصروف ہیں ،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک کو امریکی کالونی بنادیا ہے جب چاہیے جہاں چاہیے امریکی کسی کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں ان حالات میں اب ہماری حکومت کو منافقانہ پالیسی ختم کر دین چاہیے اور پاکستانی حکومت ڈرون حملے روکنے کے لئے کوئی جامع خارجہ پالیسی مرتب کرنی ہو گی۔
رپورٹ ۔ ظاہر شاہ پریس رپورٹر کروڑ لعل عیسن
.