پریس کلب چوک اعظم اور ڈاکٹر میڈیکل کیمپلیکس کے اشتراک سے ایک روزہ ’’شوگر کنٹرول وگردہ بچاؤ‘‘فری میڈیکل کیمپ
چوک اعظم ( پریس رپورٹر) ’’صحافت برائے خدمت‘‘پریس کلب چوک اعظم اور ڈاکٹر میڈیکل کیمپلیکس کے اشتراک سے ایک روزہ ’’شوگر کنٹرول وگردہ بچاؤ‘‘فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ۔پنجاب کے نامور ڈاکٹر طارق محمود عارف کی شرکت۔اسسٹنٹ کمشنر لیہ نے کیمپ کا افتتاح کیا ۔200مریض مستفید۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب چوک اعظم اور ڈاکٹرز میڈیکل کیمپس کے اشتراک سے ایک روزہ ’’شوگر کنٹرول و گردہ بچاؤ‘‘فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر لیہ و ڈی ایم او لیہ سید عثمان منیر بخاری نے کیا ۔اس کیمپ میں پنجاب کے نامور ڈاکٹر طارق محمود عارف نے شرکت کی اور دو سو سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور انکے فری ٹیسٹ کیے گئے ۔
کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر و ڈی ایم ا و لیہ سید عثمان منیر بخاری نے کہا کہ صحافت کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ وہ سماج سیوا کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کرے ۔ا س کیمپ کا انعقاد پریس کلب چوک اعظم کے مثبت کردار کی عکاسی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کی ہمارے معاشرے کو بہت ضرور ت ہے ۔
ڈاکٹر طارق محمود عارف نے کہا کہ شوگر کی وجہ سے ہی گردوں کے امراض پیدا ہوتے ہیں ۔اس لیے شوگر کی بیماری کا علاج ضروری ہے اور اس کا علاج احتیاط میں ہی پوشیدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ شوگر پہ اگر کنٹرول نہ کیا جائے تو اس کی بڑھوتری انتہائی نقصان دہ ہے ۔انہوں نیکہا کہ گردوں کی خرابی کی چار سٹیجز ہوتی ہیں ۔اس کیلیے ضروری ہے کہ اس بیماری کے تواتر سے ٹیسٹز کروائے جائیں اور معالج سے مشاورت کی جاتی رہے۔انہوں نے بھی پریس کلب کے کردار کو سراہا۔
افتتاح کے موقع پر صدر پریس کلب غلام عباس سندھو،جنرل سیکرٹری محمد عمر شاکر ،و شاعر و صحافی محمد صابر عطاء نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ تحریک انصاف کے جنرل کونسلر چوہدری خالد محمود آرائیں،میاں یٰسین آزاد ،غفار خان ،اقبال دانش ،صوفی عبدالرشید،امانت مسیح،چوہدری خالد گجر،ظفر اقبال نیوی،محمد اسد اقبال۔اور دیگر بھی موجود تھے ۔
رپورٹ ۔ محمد عمر شاکر پریس رپورٹر چوک اعظم
03136522265