• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈاکٹر عبدالعزیز خدمت، محبت اور خلوص کی ایک لازوال داستان ! تحریر: مہر عمران بوپیرا

webmaster by webmaster
جولائی 12, 2026
in کالم
0
ڈاکٹر عبدالعزیز خدمت، محبت اور خلوص کی ایک لازوال داستان ! تحریر: مہر عمران بوپیرا

زندگی میں بعض شخصیات ایسی ملتی ہیں جو صرف اپنے عہدے یا پیشے کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے کردار، اخلاق، انسان دوستی اور بے لوث خدمت کی وجہ سے ہمیشہ کے لیے دلوں میں گھر کر جاتی ہیں وہ لوگوں کے جسموں کا ہی نہیں بلکہ ٹوٹے ہوئے حوصلوں، بجھتی امیدوں اور مایوس دلوں کا بھی علاج کرتی ہیں ضلع لیہ کی سرزمین بھی ایک ایسی ہی عظیم شخصیت پر فخر کرتی ہے، جنہیں لوگ محبت، احترام اور عقیدت سے ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب، کنسلٹنٹ فزیشن اینڈ ہیڈ آف میڈیکل ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے نام سے جانتے ہیں

ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب صرف ایک کامیاب معالج نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا ایسا روشن چراغ ہیں، جس کی روشنی سے ہزاروں زندگیاں منور ہوئی ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں علم، تجربہ، غیر معمولی تشخیصی صلاحیت اور بے مثال اخلاق سے نوازا ہے ان کی زندگی اس بات کا ثبوت ہے کہ جب علم کے ساتھ عاجزی، محبت اور اخلاص بھی شامل ہو جائے تو انسان صرف ڈاکٹر نہیں رہتا، بلکہ لوگوں کے دلوں کا حقیقی مسیحا بن جاتا ہے

ضلع لیہ میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جس نے ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب کا نام نہ سنا ہو ان کی طبی مہارت، بیماری کی بروقت اور درست تشخیص، مریض کی بات کو تحمل سے سننے کا انداز اور بہترین علاج نے انہیں عوام کے دلوں میں ایک منفرد مقام عطا کیا ہے بعض ڈاکٹر صرف رپورٹس دیکھتے ہیں، لیکن ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب مریض کے چہرے پر لکھی ہوئی تکلیف بھی پڑھ لیتے ہیں یہی وہ خوبی ہے جو انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے

جب کوئی مریض ان کے کمرے میں داخل ہوتا ہے تو وہ صرف دوائی لینے نہیں آتا بلکہ اعتماد، حوصلہ، تسلی اور امید بھی اپنے ساتھ لے کر واپس جاتا ہے۔ ان کی مسکراہٹ، نرم لہجہ، خندہ پیشانی اور عاجزی مریض کی آدھی بیماری وہیں ختم کر دیتی ہے وہ ہر شخص کو یکساں عزت دیتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتا ہو
آج کے اس مادہ پرستانہ دور میں، جب انسانیت کہیں کہیں دم توڑتی محسوس ہوتی ہے، ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب نے خدمتِ خلق کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا ہوا ہے غریب، نادار اور مجبور مریضوں کے لیے ان کا دروازہ اور دل ہمیشہ کھلا رہتا ہے، بے شمار ایسے خاندان ہیں جو آج بھی ان کی شفقت، تعاون اور علاج کو اپنی دعاؤں میں یاد کرتے ہیں، یہی دعائیں کسی بھی انسان کی سب سے بڑی کامیابی اور اصل سرمایہ ہوتی ہیں

میری اپنی زندگی میں بھی ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب کا ایسا احسان ہے جسے شاید میں پوری زندگی نہ چکا سکوں جب بھی کسی پریشانی میں انہیں فون کیا، انہوں نے فوراً کال اٹھائی۔ جب بھی کوئی پیغام بھیجا، ہمیشہ محبت، عزت اور اپنائیت سے جواب دیا اس مصروف دور میں، جہاں لوگوں کے پاس اپنے عزیزوں کے لیے بھی وقت کم ہوتا جا رہا ہے، وہاں ڈاکٹر صاحب نے کبھی یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ وہ مصروف ہیں

ان کا ایک جملہ آج بھی میرے دل میں محفوظ ہے جب بھی بات ہوتی ہے، وہ محبت بھرے انداز میں کہتے ہیں: "جی عمران بھائی۔” شاید دنیا کے لیے یہ دو عام الفاظ ہوں، لیکن میرے لیے یہ احترام، خلوص، محبت اور اپنائیت کی ایک ایسی دولت ہیں جس کی کوئی قیمت نہیں لگائی جا سکتی

مجھے کئی مرتبہ اپنی فیملی کے مریضوں کو ان کے پرائیویٹ کلینک لے جانے کا موقع ملا، لیکن ہر بار انہوں نے محبت سے فیس واپس کر دی حقیقت یہ ہے کہ مسئلہ کبھی رقم کا نہیں تھا، بلکہ وہ عزت، محبت اور خلوص میرے لیے دنیا کی ہر دولت سے بڑھ کر ہے ایسے لوگ کم ہی ملتے ہیں جو اپنے اخلاق سے دل جیت لیتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب کو بے شمار عزت سے نوازا ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ خوبصورت بات یہ ہے کہ انہوں نے اس عزت کو ہمیشہ اپنے بہترین اخلاق سے سنبھال کر رکھا ہے نہ کبھی کسی مریض کو حقیر سمجھا، نہ کسی کو مایوس کیا، نہ کبھی کسی کے ساتھ سخت لہجہ اختیار کیا یہی وہ صفات ہیں جو انہیں ایک عظیم انسان بناتی ہیں

جو شخص ایک مرتبہ ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب سے علاج کروا لیتا ہے، اس کے دل میں دوبارہ انہی کے پاس آنے کی خواہش پیدا ہو جاتی ہے، کیونکہ بعض لوگ صرف بیماری کا علاج نہیں کرتے بلکہ انسان کے دل میں جینے کی امید بھی پیدا کر دیتے ہیں

میرے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ میں ان خوش نصیب لوگوں میں شامل ہوں جنہیں ڈاکٹر صاحب کی محبت، شفقت اور احترام نصیب ہوا اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ ضلع لیہ کا حقیقی مسیحا کون ہے تو میں بلا جھجک ایک ہی نام لوں گا کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب

اللہ تعالیٰ ہمارے اس محسن، اس عظیم معالج اور اس بے لوث انسان کو صحتِ کاملہ، درازیٔ عمر، مزید عزت، کامیابیاں اور خدمتِ انسانیت کی مزید توفیق عطا فرمائے اللہ تعالیٰ ان کے علم میں برکت دے، انہیں ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ان کے ہاتھوں مزید انسانوں کو شفا نصیب فرمائے .آمین یا رب العالمین 🤲

 مہر عمران بوپیرا

[email protected]

Post Views: 223
Tags: column by Bopyra
Previous Post

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ لیہ کی ایک اور کامیابی

Next Post

تحفظ کا سراب اور خون کی ہولی ! انجم صحرائی

Next Post
عذاب لمحے، شتاب لمحے  .., تحریر: انجم صحرائی

تحفظ کا سراب اور خون کی ہولی ! انجم صحرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے  آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات

by webmaster
اگست 22, 2026
0

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...

Read moreDetails
دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

اگست 2, 2026
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
زندگی میں بعض شخصیات ایسی ملتی ہیں جو صرف اپنے عہدے یا پیشے کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے کردار، اخلاق، انسان دوستی اور بے لوث خدمت کی وجہ سے ہمیشہ کے لیے دلوں میں گھر کر جاتی ہیں وہ لوگوں کے جسموں کا ہی نہیں بلکہ ٹوٹے ہوئے حوصلوں، بجھتی امیدوں اور مایوس دلوں کا بھی علاج کرتی ہیں ضلع لیہ کی سرزمین بھی ایک ایسی ہی عظیم شخصیت پر فخر کرتی ہے، جنہیں لوگ محبت، احترام اور عقیدت سے ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب، کنسلٹنٹ فزیشن اینڈ ہیڈ آف میڈیکل ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے نام سے جانتے ہیں ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب صرف ایک کامیاب معالج نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا ایسا روشن چراغ ہیں، جس کی روشنی سے ہزاروں زندگیاں منور ہوئی ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں علم، تجربہ، غیر معمولی تشخیصی صلاحیت اور بے مثال اخلاق سے نوازا ہے ان کی زندگی اس بات کا ثبوت ہے کہ جب علم کے ساتھ عاجزی، محبت اور اخلاص بھی شامل ہو جائے تو انسان صرف ڈاکٹر نہیں رہتا، بلکہ لوگوں کے دلوں کا حقیقی مسیحا بن جاتا ہے ضلع لیہ میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جس نے ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب کا نام نہ سنا ہو ان کی طبی مہارت، بیماری کی بروقت اور درست تشخیص، مریض کی بات کو تحمل سے سننے کا انداز اور بہترین علاج نے انہیں عوام کے دلوں میں ایک منفرد مقام عطا کیا ہے بعض ڈاکٹر صرف رپورٹس دیکھتے ہیں، لیکن ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب مریض کے چہرے پر لکھی ہوئی تکلیف بھی پڑھ لیتے ہیں یہی وہ خوبی ہے جو انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے جب کوئی مریض ان کے کمرے میں داخل ہوتا ہے تو وہ صرف دوائی لینے نہیں آتا بلکہ اعتماد، حوصلہ، تسلی اور امید بھی اپنے ساتھ لے کر واپس جاتا ہے۔ ان کی مسکراہٹ، نرم لہجہ، خندہ پیشانی اور عاجزی مریض کی آدھی بیماری وہیں ختم کر دیتی ہے وہ ہر شخص کو یکساں عزت دیتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتا ہو آج کے اس مادہ پرستانہ دور میں، جب انسانیت کہیں کہیں دم توڑتی محسوس ہوتی ہے، ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب نے خدمتِ خلق کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا ہوا ہے غریب، نادار اور مجبور مریضوں کے لیے ان کا دروازہ اور دل ہمیشہ کھلا رہتا ہے، بے شمار ایسے خاندان ہیں جو آج بھی ان کی شفقت، تعاون اور علاج کو اپنی دعاؤں میں یاد کرتے ہیں، یہی دعائیں کسی بھی انسان کی سب سے بڑی کامیابی اور اصل سرمایہ ہوتی ہیں میری اپنی زندگی میں بھی ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب کا ایسا احسان ہے جسے شاید میں پوری زندگی نہ چکا سکوں جب بھی کسی پریشانی میں انہیں فون کیا، انہوں نے فوراً کال اٹھائی۔ جب بھی کوئی پیغام بھیجا، ہمیشہ محبت، عزت اور اپنائیت سے جواب دیا اس مصروف دور میں، جہاں لوگوں کے پاس اپنے عزیزوں کے لیے بھی وقت کم ہوتا جا رہا ہے، وہاں ڈاکٹر صاحب نے کبھی یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ وہ مصروف ہیں ان کا ایک جملہ آج بھی میرے دل میں محفوظ ہے جب بھی بات ہوتی ہے، وہ محبت بھرے انداز میں کہتے ہیں: "جی عمران بھائی۔" شاید دنیا کے لیے یہ دو عام الفاظ ہوں، لیکن میرے لیے یہ احترام، خلوص، محبت اور اپنائیت کی ایک ایسی دولت ہیں جس کی کوئی قیمت نہیں لگائی جا سکتی مجھے کئی مرتبہ اپنی فیملی کے مریضوں کو ان کے پرائیویٹ کلینک لے جانے کا موقع ملا، لیکن ہر بار انہوں نے محبت سے فیس واپس کر دی حقیقت یہ ہے کہ مسئلہ کبھی رقم کا نہیں تھا، بلکہ وہ عزت، محبت اور خلوص میرے لیے دنیا کی ہر دولت سے بڑھ کر ہے ایسے لوگ کم ہی ملتے ہیں جو اپنے اخلاق سے دل جیت لیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب کو بے شمار عزت سے نوازا ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ خوبصورت بات یہ ہے کہ انہوں نے اس عزت کو ہمیشہ اپنے بہترین اخلاق سے سنبھال کر رکھا ہے نہ کبھی کسی مریض کو حقیر سمجھا، نہ کسی کو مایوس کیا، نہ کبھی کسی کے ساتھ سخت لہجہ اختیار کیا یہی وہ صفات ہیں جو انہیں ایک عظیم انسان بناتی ہیں جو شخص ایک مرتبہ ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب سے علاج کروا لیتا ہے، اس کے دل میں دوبارہ انہی کے پاس آنے کی خواہش پیدا ہو جاتی ہے، کیونکہ بعض لوگ صرف بیماری کا علاج نہیں کرتے بلکہ انسان کے دل میں جینے کی امید بھی پیدا کر دیتے ہیں میرے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ میں ان خوش نصیب لوگوں میں شامل ہوں جنہیں ڈاکٹر صاحب کی محبت، شفقت اور احترام نصیب ہوا اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ ضلع لیہ کا حقیقی مسیحا کون ہے تو میں بلا جھجک ایک ہی نام لوں گا کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب اللہ تعالیٰ ہمارے اس محسن، اس عظیم معالج اور اس بے لوث انسان کو صحتِ کاملہ، درازیٔ عمر، مزید عزت، کامیابیاں اور خدمتِ انسانیت کی مزید توفیق عطا فرمائے اللہ تعالیٰ ان کے علم میں برکت دے، انہیں ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ان کے ہاتھوں مزید انسانوں کو شفا نصیب فرمائے .آمین یا رب العالمین 🤲

 مہر عمران بوپیرا

[email protected]

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.