• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

باتیں حسین ع س کی .. تحریر ۔ ریاض الحق بھٹی

webmaster by webmaster
جون 25, 2026
in کالم
0
باتیں حسین ع س کی .. تحریر ۔ ریاض الحق بھٹی

ہمارے قلم میں سلیقہء اظہار کہاں کہ خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، جگر گوشہء بتول س ع فرزند حیدر کرار ع س کی ذات باکمال و بے مثال پر کچھ لکھا جائے یہ وہ عظیم الشان ہستی ہیں جن کے بارے میں خود سرور کونین، ہادی مذنبین، شافعی روز محشر، امام الانبیاء، خاتم النبیین، رحمت العالمین نے فرمایا کہ حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں، اس اعلان حق کے بعد کون بدنصیب اپنا ایمان ادھورا چھوڑ ے گا، بجز یقین کامل ہماری بخششِ اسی میں ہے، الحمدللہ رب العالمین ۔
یہ فرمان نبوی سننے کے بعد ہم بار بار اعادہ کرتے رہتے ہیں کہ
ہم سے رقم نہ ہوں گے قصیدے یزید کے
ہم لوگ تو حسین کے سیرت نگار ہیں،
یہ دل افروز شعر ہمارے پیارے دوست پروفیسر تنویر الحسن مرزا بھی پڑھا کرتے تھے، مرحوم کے علم، ادب اور انسانیت کا زمانہ معترف ہے اللہ تعالیٰ انہیں جنت کے اعلیٰ ترین اعزاز عطا فرمائے،
تاریخ عالم نے دیکھا کہ جنت کے سردار نے اپنے معصوم بچوں سمیت بہتر جانثاروں کی معیت میں دین اسلام کے لیے ایسی بےمثال قربانی پیش کی جو رہتی دنیا تک بے نظیر ہے، امام عالی مقام کی شہادت
قتل حسین،اصل میں مرگ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد،،
یزیدیت کا تسلسل گرچہ آج بھی موجود ہے اور تاقیامت جاری رہےگا لیکن سنت حسین ع س کو دھرانے کے لیے ضروری ہے کہ
گھٹنے نہ ٹیک دے کوئی باطل کے سامنے
بچوں کو سناتے رہو قصہ حسین کا ۔
بیشک زندگی کا تو کوئی اعتبار نہیں لیکن موت کا ہمیں پکا یقین ہے، دوران حیات،وقت نزاع، قبر میں اور حشر میں ہماری متاع تو بس محبت مصطفیٰ ص اور محبت اہل مصطفیٰ ہے ،
یوں تو دنیا بھر میں یزیدیت کا عملی پرچار کیا جا رہا ہے لیکن اس عالم ابتلاء میں بھی
ہراک ذہن میں ہے کچھ نہ کچھ تصور حق
ہم اس تصور حق کو حسین ع س کہتے ہیں ۔
شہادت امام حسین و جانثاران اہل بیت کی کہانی گرچہ چودہ سو سال پہلے کی بات ہے لیکن خالق حقیقی نے اس کی جاودانی کا خود اہتمام و انتظام کر دیا ہے کہ یہ محبت، عقیدت میں ڈھل کر ایمان بن چکی ہے ۔ چند اشعار ملاحظہ فرمائیں
حسین تم نہیں رہے تمہارا گھر نہیں رہا
مگر تمہارے بعد ظالموں کا ڈر نہیں رہا
مدینہ و نجف سے کربلا تک اک سلسلہ
ادھر جو آ گیا وہ پھر ادھر اُدھر نہیں رہا،
صداءاستغاثہ حسین کے جواب میں
جو حرف بھی رقم ہواوہ ہے اثر نہیں رہا
صفیں جمیں تو کربلا میں بات کھل کے آ گئی
کوئی بھی حیلہء نفاق کارگر نہیں رہا۔
بس ایک نام ان کا نام اور ان کی نسبتیں
جز ان کے پھر کسی کا دھیان عمر بھر نہیں رہا
کوئی بھی ہوکسی طرف کا ہو کسی نسب کا ہو
جو تم سے منحرف ہو ا وہ معتبر نہیں رہا
جناب افتخار عارف کے اشعار کے بعد خالق کائنات و مالک دو جہاں سے ارداس ہے کہ وہ ہم کمزور و نادان لوگوں کو اپنے خاص کرم سے وہ شعور و آگہی عطا فرمائے جو ہر لحاظ سے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر نے کا ذریعہ بنے،،، آمین یارب العالمین

Post Views: 24
Tags: cplumn by riyaz bhati
Previous Post

لیّہ تونسہ پل اپروچ روڈ سے پہلے گائیڈ بند ,وگرنہ…. تحریر .. انجم صحرائی

Next Post

صبح پاکستان ، کالم بلا مبالغہ ۔/ انجم صحرائی

Next Post
لیّہ تونسہ پل اپروچ روڈ سے پہلے گائیڈ بند ,وگرنہ….      تحریر .. انجم صحرائی

صبح پاکستان ، کالم بلا مبالغہ ۔/ انجم صحرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نوجوان  سب سے پہلے پاکستان کو اہمیت دیں:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرواز کارڈ کے کامیاب امیدواروں سے خطاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نوجوان سب سے پہلے پاکستان کو اہمیت دیں:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرواز کارڈ کے کامیاب امیدواروں سے خطاب

by webmaster
جون 25, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ محنتی اور گھر کی ذمہ داری اٹھانے...

Read moreDetails
یکم جولائی  سے جائیداد کی خرید و فروخت اور انتقالات  فرد کی بجا ئےگرین سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر ہو گی

یکم جولائی سے جائیداد کی خرید و فروخت اور انتقالات فرد کی بجا ئےگرین سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر ہو گی

جون 23, 2026
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا  مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک غلام حیدرتھندکے انتقال پر اظہارافسوس

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک غلام حیدرتھندکے انتقال پر اظہارافسوس

جون 22, 2026
عوامی ریلیف ، وزیر اعظم نے  پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لٹر کمی کا اعلان  کر دیا

عوامی ریلیف ، وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا

جون 20, 2026
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

جون 14, 2026
ہمارے قلم میں سلیقہء اظہار کہاں کہ خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، جگر گوشہء بتول س ع فرزند حیدر کرار ع س کی ذات باکمال و بے مثال پر کچھ لکھا جائے یہ وہ عظیم الشان ہستی ہیں جن کے بارے میں خود سرور کونین، ہادی مذنبین، شافعی روز محشر، امام الانبیاء، خاتم النبیین، رحمت العالمین نے فرمایا کہ حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں، اس اعلان حق کے بعد کون بدنصیب اپنا ایمان ادھورا چھوڑ ے گا، بجز یقین کامل ہماری بخششِ اسی میں ہے، الحمدللہ رب العالمین ۔ یہ فرمان نبوی سننے کے بعد ہم بار بار اعادہ کرتے رہتے ہیں کہ ہم سے رقم نہ ہوں گے قصیدے یزید کے ہم لوگ تو حسین کے سیرت نگار ہیں، یہ دل افروز شعر ہمارے پیارے دوست پروفیسر تنویر الحسن مرزا بھی پڑھا کرتے تھے، مرحوم کے علم، ادب اور انسانیت کا زمانہ معترف ہے اللہ تعالیٰ انہیں جنت کے اعلیٰ ترین اعزاز عطا فرمائے، تاریخ عالم نے دیکھا کہ جنت کے سردار نے اپنے معصوم بچوں سمیت بہتر جانثاروں کی معیت میں دین اسلام کے لیے ایسی بےمثال قربانی پیش کی جو رہتی دنیا تک بے نظیر ہے، امام عالی مقام کی شہادت قتل حسین،اصل میں مرگ یزید ہے اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد،، یزیدیت کا تسلسل گرچہ آج بھی موجود ہے اور تاقیامت جاری رہےگا لیکن سنت حسین ع س کو دھرانے کے لیے ضروری ہے کہ گھٹنے نہ ٹیک دے کوئی باطل کے سامنے بچوں کو سناتے رہو قصہ حسین کا ۔ بیشک زندگی کا تو کوئی اعتبار نہیں لیکن موت کا ہمیں پکا یقین ہے، دوران حیات،وقت نزاع، قبر میں اور حشر میں ہماری متاع تو بس محبت مصطفیٰ ص اور محبت اہل مصطفیٰ ہے ، یوں تو دنیا بھر میں یزیدیت کا عملی پرچار کیا جا رہا ہے لیکن اس عالم ابتلاء میں بھی ہراک ذہن میں ہے کچھ نہ کچھ تصور حق ہم اس تصور حق کو حسین ع س کہتے ہیں ۔ شہادت امام حسین و جانثاران اہل بیت کی کہانی گرچہ چودہ سو سال پہلے کی بات ہے لیکن خالق حقیقی نے اس کی جاودانی کا خود اہتمام و انتظام کر دیا ہے کہ یہ محبت، عقیدت میں ڈھل کر ایمان بن چکی ہے ۔ چند اشعار ملاحظہ فرمائیں حسین تم نہیں رہے تمہارا گھر نہیں رہا مگر تمہارے بعد ظالموں کا ڈر نہیں رہا مدینہ و نجف سے کربلا تک اک سلسلہ ادھر جو آ گیا وہ پھر ادھر اُدھر نہیں رہا، صداءاستغاثہ حسین کے جواب میں جو حرف بھی رقم ہواوہ ہے اثر نہیں رہا صفیں جمیں تو کربلا میں بات کھل کے آ گئی کوئی بھی حیلہء نفاق کارگر نہیں رہا۔ بس ایک نام ان کا نام اور ان کی نسبتیں جز ان کے پھر کسی کا دھیان عمر بھر نہیں رہا کوئی بھی ہوکسی طرف کا ہو کسی نسب کا ہو جو تم سے منحرف ہو ا وہ معتبر نہیں رہا جناب افتخار عارف کے اشعار کے بعد خالق کائنات و مالک دو جہاں سے ارداس ہے کہ وہ ہم کمزور و نادان لوگوں کو اپنے خاص کرم سے وہ شعور و آگہی عطا فرمائے جو ہر لحاظ سے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر نے کا ذریعہ بنے،،، آمین یارب العالمین
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.