• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

وفا، اعتماد اور لازوال رفاقت ، پاک چین دوستی کے 75 برس , یادگار تقریب کا انعقاد

webmaster by webmaster
مئی 21, 2026
in جنوبی پنجاب
0
وفا، اعتماد اور لازوال رفاقت ، پاک چین دوستی کے 75 برس , یادگار تقریب کا انعقاد

لیہ( صبح پا کستان )پاک چین دوستی کے 75 برس، وفا، اعتماد اور لازوال رفاقت کی روشن داستان کے طور پر ڈی سی کمپلیکس لیہ میں یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں محبت و اخوت کے رنگ بکھر گئے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر، ڈی پی او حسن علی بھٹی،اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کروڑ اصغر علی چیمہ،ڈی ایس پی عمران خورشید،ڈی ڈی کالجز ذوالفقار حیدری،ڈپٹی ڈائیریکٹر انفارمیشن نثار احمد خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد ارشد چغتائی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز احمد بھٹی،انچارج سیکیورٹی برانچ اسماعیل میرانی،میڈیا نمائندگان ودیگر موجود تھے ۔تقریب کے دوران پاکستان اور چین کے پرچم فضا میں بلند کیے گئے اور دوستی کی عظمت کو سلام پیش کیا گیا جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے کی شاندار پریڈ نے تقریب کا حسن دوبالا کر دیا اور پاک چین دوستی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ پاک چین دوستی سمندر سے زیادہ گہری اور کوہِ ہمالیہ سے بلند تر ہے پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد، اخلاص اور ترقی کے سفر کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا جبکہ پاک چین تعلقات نئی نسل کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے چین نے ہمیشہ پاکستان کی معاشی و سفارتی سطح پر بھرپور حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں بسنے والا مضبوط رشتہ ہے۔ڈی پی او حسن علی بھٹی نے کہا کہ پاک چین دوستی خطے کے امن اور معاشی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان محبت اور بھائی چارے کا رشتہ مزید مضبوط ہو رہا ہے جبکہ پاک چین دوستی دنیا کے لیے مثالی سفارتی تعلقات کی بہترین مثال ہے دونوں ممالک کے درمیان تعاون علاقائی استحکام کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے جبکہ پاک چین دوستی آنے والی نسلوں کے لیے اتحاد اور یکجہتی کی روشن مثال ہے۔تقریب کے آخر میں پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

Post Views: 109
Tags: layyah news
Previous Post

روزانہ خلع کے تین سو کیسز ، آخر کیوں ؟ تحریر ارشاد راۓ

Next Post

لیہ . وفا، اعتماد اور لازوال رفاقت ، پاک چین دوستی کے 75 برس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے  آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات

by webmaster
اگست 22, 2026
0

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...

Read moreDetails
دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

اگست 2, 2026
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

جولائی 8, 2026
لیہ( صبح پا کستان )پاک چین دوستی کے 75 برس، وفا، اعتماد اور لازوال رفاقت کی روشن داستان کے طور پر ڈی سی کمپلیکس لیہ میں یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں محبت و اخوت کے رنگ بکھر گئے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر، ڈی پی او حسن علی بھٹی،اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کروڑ اصغر علی چیمہ،ڈی ایس پی عمران خورشید،ڈی ڈی کالجز ذوالفقار حیدری،ڈپٹی ڈائیریکٹر انفارمیشن نثار احمد خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد ارشد چغتائی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز احمد بھٹی،انچارج سیکیورٹی برانچ اسماعیل میرانی،میڈیا نمائندگان ودیگر موجود تھے ۔تقریب کے دوران پاکستان اور چین کے پرچم فضا میں بلند کیے گئے اور دوستی کی عظمت کو سلام پیش کیا گیا جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے کی شاندار پریڈ نے تقریب کا حسن دوبالا کر دیا اور پاک چین دوستی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ پاک چین دوستی سمندر سے زیادہ گہری اور کوہِ ہمالیہ سے بلند تر ہے پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد، اخلاص اور ترقی کے سفر کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا جبکہ پاک چین تعلقات نئی نسل کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے چین نے ہمیشہ پاکستان کی معاشی و سفارتی سطح پر بھرپور حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں بسنے والا مضبوط رشتہ ہے۔ڈی پی او حسن علی بھٹی نے کہا کہ پاک چین دوستی خطے کے امن اور معاشی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان محبت اور بھائی چارے کا رشتہ مزید مضبوط ہو رہا ہے جبکہ پاک چین دوستی دنیا کے لیے مثالی سفارتی تعلقات کی بہترین مثال ہے دونوں ممالک کے درمیان تعاون علاقائی استحکام کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے جبکہ پاک چین دوستی آنے والی نسلوں کے لیے اتحاد اور یکجہتی کی روشن مثال ہے۔تقریب کے آخر میں پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.