• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

معرکہ حق، بنیان مرصوص، قرآن کی حربی سکیم، باوقار پاکستان ۔۔الٰہی بخش جوتہ صدر، ایپکا ضلع لیہ

webmaster by webmaster
مئی 10, 2026
in کالم
0
معرکہ حق، بنیان مرصوص، قرآن کی حربی سکیم، باوقار پاکستان ۔۔الٰہی بخش جوتہ   صدر، ایپکا ضلع لیہ

تاریخ کے اوراق گواہ ہیں کہ قوموں کی زندگی میں کبھی کبھی ایسے فیصلہ کن لمحے آتے ہیں جب صدیوں کی محنت بھی وہ مقام نہیں دلا سکتی جو ایک ساعت کی جرات، ایمان اور اتحاد عطا کر دیتا ہے۔ یہ وہ لمحے ہوتے ہیں جہاں قومی، عسکری، معاشی اور سیاسی قیادت کی بلند نگاہی اور فولاد جیسا عزم تاریخ کا دھارا موڑ دیتا ہے۔

اسلامی تاریخ ایسے ہزاروں معرکوں سے بھری پڑی ہے جن پر انسانیت عش عش کر اٹھی۔ حضرت آدمؑ سے لے کر حضرت عیسیٰؑ تک، ہر نبی نے ملت کو بلندی عطا کی، مگر خاتم النبیین ﷺ کے پروانوں، صفہ کے چبوترے پر بیٹھ کر علم و حکمت کے موتی چننے والوں، اور بدر، احد، خندق و خیبر کے غازیوں نے جو انقلابی خاکے کھینچے، جو جنگی حکمت عملیاں مرتب کیں، وہ رہتی دنیا تک کے لیے مشعلِ راہ بن گئیں۔

ابوبکرؓ کا صدق، عمرؓ کا عدل، عثمانؓ کی سخاوت، علیؓ کی شجاعت، خالدؓ کی تلوار، سعد بن ابی وقاصؓ کی تیر اندازی، حمزہؓ کی للکار، معاذ و معوذؓ کی جانثاری۔ ان سب نے میدانِ جنگ میں ایسی ترتیب، ایسی پلاننگ اور ایسا ایمانی جذبہ دکھایا کہ مورخین انگلیاں دابے حیران رہ گئے کہ دو جہانوں کے نبی ﷺ کے صحابہ نے کیسا انقلاب برپا کر دیا۔

یہ سرزمین مکہ و مدینہ کے بعد مقدس ترین ہے۔ اس کی مٹی کی حفاظت عین جہاد ہے۔ اس کی سرحد پر ایک رات کا پہرہ جنت کا پروانہ ہے۔ سیاچن کی برف پوش چوٹیوں پر کھڑا ہر سپاہی لشکرِ رسول ﷺ کا مجاہد ہے۔ غزوۂ ہند کا خواب آنکھوں میں سجائے، ایمان، تقویٰ اور جہاد کے نعرے پر مر مٹنے والے یہ جوان زندۂ جاوید ہیں۔

1965 ہو یا 1971، یا پھر 10 مئی 2025 کا معرکۂ حق "بنیان مرصوص”۔۔۔ جب بھی دشمن نے للکارا، یہ غازی حیدرؓ کی شجاعت اور خالدؓ کی تلوار بن کر ٹوٹے۔ نعرۂ تکبیر کی صدا سے فضا گونجی اور دنیا نے دیکھا کہ پاکستان کے سپاہیوں نے بدر و احد کی تاریخ پھر سے زندہ کر دی۔ عش عش!

آج کا سپہ سالار، بحری، بری اور فضائی مجاہدین کے ساتھ صف آرا ہے۔ شہادت کی امنگ لیے، قرآن سینوں سے لگائے، زبان پر اللہ اکبر کا نعرہ سجائے یہ لشکر میدان میں اترا تو دنیا کی سپر پاورز انگشت بدنداں رہ گئیں۔ "بنیان مرصوص” کی حربی حکمتِ عملی نے دشمن کو زیر کر کے ثابت کر دیا کہ ایمان کی طاقت سب سے بڑا ہتھیار ہے۔

اے افواجِ پاکستان! تم نے قرآن کے معانی کو عمل سے سمجھایا۔ تمہاری قیادت، تمہارا عزم اور تمہاری قربانی نے پاکستان کو دنیا میں امامت کے مقام پر کھڑا کر دیا۔ اب فیصلہ ہو چکا۔ ہماری ہاں میں ہاں ہے، ہماری ناں میں ناں ہے۔ جو ہمارے ساتھ چلنا چاہے، ہمارے قدم سے قدم ملائے۔

اے وطن! تیرا پرچم تا ابد بلند رہے۔ اے غازیو، شہیدو! تمہاری بدولت آج ہر سو نعرہ گونج رہا ہے: پاکستان زندہ باد، افواجِ پاکستان پائندہ باد، نعرۂ تکبیر اللہ اکبر

Post Views: 30
Tags: colmun by elahi bkhsh aipka
Previous Post

سقوطِ ڈھاکہ سے بنیانِ مرصوص تک … تحریر: انجم صحرائی

Next Post

لیہ ۔سپیشل سیکرٹری صحت و آبادی جنوبی پنجاب شہباز نقوی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان کا اچانک دورہ

Next Post
لیہ ۔سپیشل سیکرٹری صحت و آبادی جنوبی پنجاب  شہباز نقوی  کا  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر  اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان کا  اچانک دورہ

لیہ ۔سپیشل سیکرٹری صحت و آبادی جنوبی پنجاب شہباز نقوی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان کا اچانک دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

یکم جولائی  سے جائیداد کی خرید و فروخت اور انتقالات  فرد کی بجا ئےگرین سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر ہو گی
قومی/ بین الاقوامی خبریں

یکم جولائی سے جائیداد کی خرید و فروخت اور انتقالات فرد کی بجا ئےگرین سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر ہو گی

by webmaster
جون 23, 2026
0

  لاہور نیوز۔یکم جولائی 2026 سے پنجاب بھر میں روایتی پراپرٹی فرد کے اجراء کا عمل بند کرنے کا فیصلہ...

Read moreDetails
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا  مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک غلام حیدرتھندکے انتقال پر اظہارافسوس

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک غلام حیدرتھندکے انتقال پر اظہارافسوس

جون 22, 2026
عوامی ریلیف ، وزیر اعظم نے  پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لٹر کمی کا اعلان  کر دیا

عوامی ریلیف ، وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا

جون 20, 2026
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

جون 14, 2026
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
تاریخ کے اوراق گواہ ہیں کہ قوموں کی زندگی میں کبھی کبھی ایسے فیصلہ کن لمحے آتے ہیں جب صدیوں کی محنت بھی وہ مقام نہیں دلا سکتی جو ایک ساعت کی جرات، ایمان اور اتحاد عطا کر دیتا ہے۔ یہ وہ لمحے ہوتے ہیں جہاں قومی، عسکری، معاشی اور سیاسی قیادت کی بلند نگاہی اور فولاد جیسا عزم تاریخ کا دھارا موڑ دیتا ہے۔ اسلامی تاریخ ایسے ہزاروں معرکوں سے بھری پڑی ہے جن پر انسانیت عش عش کر اٹھی۔ حضرت آدمؑ سے لے کر حضرت عیسیٰؑ تک، ہر نبی نے ملت کو بلندی عطا کی، مگر خاتم النبیین ﷺ کے پروانوں، صفہ کے چبوترے پر بیٹھ کر علم و حکمت کے موتی چننے والوں، اور بدر، احد، خندق و خیبر کے غازیوں نے جو انقلابی خاکے کھینچے، جو جنگی حکمت عملیاں مرتب کیں، وہ رہتی دنیا تک کے لیے مشعلِ راہ بن گئیں۔ ابوبکرؓ کا صدق، عمرؓ کا عدل، عثمانؓ کی سخاوت، علیؓ کی شجاعت، خالدؓ کی تلوار، سعد بن ابی وقاصؓ کی تیر اندازی، حمزہؓ کی للکار، معاذ و معوذؓ کی جانثاری۔ ان سب نے میدانِ جنگ میں ایسی ترتیب، ایسی پلاننگ اور ایسا ایمانی جذبہ دکھایا کہ مورخین انگلیاں دابے حیران رہ گئے کہ دو جہانوں کے نبی ﷺ کے صحابہ نے کیسا انقلاب برپا کر دیا۔ یہ سرزمین مکہ و مدینہ کے بعد مقدس ترین ہے۔ اس کی مٹی کی حفاظت عین جہاد ہے۔ اس کی سرحد پر ایک رات کا پہرہ جنت کا پروانہ ہے۔ سیاچن کی برف پوش چوٹیوں پر کھڑا ہر سپاہی لشکرِ رسول ﷺ کا مجاہد ہے۔ غزوۂ ہند کا خواب آنکھوں میں سجائے، ایمان، تقویٰ اور جہاد کے نعرے پر مر مٹنے والے یہ جوان زندۂ جاوید ہیں۔ 1965 ہو یا 1971، یا پھر 10 مئی 2025 کا معرکۂ حق "بنیان مرصوص"۔۔۔ جب بھی دشمن نے للکارا، یہ غازی حیدرؓ کی شجاعت اور خالدؓ کی تلوار بن کر ٹوٹے۔ نعرۂ تکبیر کی صدا سے فضا گونجی اور دنیا نے دیکھا کہ پاکستان کے سپاہیوں نے بدر و احد کی تاریخ پھر سے زندہ کر دی۔ عش عش! آج کا سپہ سالار، بحری، بری اور فضائی مجاہدین کے ساتھ صف آرا ہے۔ شہادت کی امنگ لیے، قرآن سینوں سے لگائے، زبان پر اللہ اکبر کا نعرہ سجائے یہ لشکر میدان میں اترا تو دنیا کی سپر پاورز انگشت بدنداں رہ گئیں۔ "بنیان مرصوص" کی حربی حکمتِ عملی نے دشمن کو زیر کر کے ثابت کر دیا کہ ایمان کی طاقت سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ اے افواجِ پاکستان! تم نے قرآن کے معانی کو عمل سے سمجھایا۔ تمہاری قیادت، تمہارا عزم اور تمہاری قربانی نے پاکستان کو دنیا میں امامت کے مقام پر کھڑا کر دیا۔ اب فیصلہ ہو چکا۔ ہماری ہاں میں ہاں ہے، ہماری ناں میں ناں ہے۔ جو ہمارے ساتھ چلنا چاہے، ہمارے قدم سے قدم ملائے۔ اے وطن! تیرا پرچم تا ابد بلند رہے۔ اے غازیو، شہیدو! تمہاری بدولت آج ہر سو نعرہ گونج رہا ہے: پاکستان زندہ باد، افواجِ پاکستان پائندہ باد، نعرۂ تکبیر اللہ اکبر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.