لیہ،( صبح پاکستان ) ضلع لیہ کے ایک اور قابل فخر سپوت سمیر چھینہ نے فٹبال کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئے۔ کھیلوں کے میدان میں ضلع لیہ نے ایک اور تاریخی کامیابی سمیٹ لی۔ تفصیل کے مطابق انٹرنیشنل فٹبالر سمیر چھینہ نے انڈونیشیا میں گروڈا کپ میں فلپائنز کے خلاف انڈر 17 میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ یاد رہے سمیر چھینہ کا تعلق ضلع لیہ کی سرزمین سے ہے اور وہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے انٹرنیشنل فٹبالر و کوچ عارف چھینہ کے فرزند ہیں۔ اس شاندار کامیابی پر ضلع لیہ کی عوام اور ضلعی انتظامیہ لیہ کی جانب سے سمیر چھینہ کو ملک کا نام روشن کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










