لیہ ( صبح پاکستان ) میں بے گناہ ہوں اگر ایک بھی واردات ثابت ہو تو سرعام سزا دی جائے سب انسپیکٹر نے ذاتی مخالفت میں مجھ پر ضلع بھر میں درجنوں جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کرائے اور اب مجھے سی سی ڈی کے ذریعے انکاؤنٹر کرانے کی کوشش کر رہا ہے یہ بات بٹھہ موڑ کے عبدالرشید نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں علاقے کی مختلف برادریوں کے بزرگوں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہی عبدالرشید کا کہنا ہے کہ منصور علی شاہ سب انسپیکٹر کے ماموں کے قتل میں غلط فہمی کی بنیاد پر اس کے بھائی کو نامزد کیا گیا جو کہ مقامی عدالت سے بری ہو گیا اب صورتحال یہ ہے کہ ضلع لیہ میں ان کے لیے جگہ تنگ کر دی گئی ہے اور ضلع کے مختلف تھانوں میں ان کےخلاف آئے روز چوری ڈکیتی اور نائن سی کی درجنوں ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا ہے عبدالرشید کے مطابق کسی بھی مقدمے میں پولیس نے ان سے ریکوری نا کی ہے بلکہ نقدی رقم ڈالی گئی ہے ڈی پی او لیہ اور اعلیٰ حکام میرے حوالے سے خفیہ طور پر ورک کریں میں مکمل طور پر بے گناہ ہوں صرف اور صرف سب انسپکٹر منصور علی شاہ سے ذاتی دشمنی پر مجھے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے میرا بھائی بھی براہ راست ان کے ماموں کے قتل میں ملوث نہیں
سیف اللہ علیانی کے ساتھ تعلق کی سزا دی گئی انہوں نے کہا کہ اگر مجھ پر ایک بھی مقدمہ ثابت ہو تو مجھے سرعام پھانسی پر لٹکا دیا جائے
عبدالرشید کا مزید کہنا تھا میری جان کو خطرہ ہے ڈی پی او لیہ ازخود اس معاملے کا جائزہ لیں اور مجھے اس کے انتقام سے بچائیں اس موقع پر ان کے ساتھ آئے ہوئے دیگر افراد نے بھی عبدالرشید کی بے گناہی پر اس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا
اس ضمن میں رابطے پر سب انسپکٹر منصور علی شاہ نے الزامات کی سختی سے تردید کی ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ الزامات پر نا صرف مقامی سطح پر اعلیٰ افسران انکوائریز کر چکے بلکہ آر ٹی او ڈیرہ آفس میں بھی تحقیقات کے بعد عبدالرشید کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے سب انسپکٹر کا کہنا تھا کہ عبدالرشید سے مقدمات میں موٹر سائیکل سمیت چرائی گئی مختلف اشیاء بر آمد ہوچکیں اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے جھوٹے الزامات کا سہارا لے رہا ہے جس پر قانونی و عدالتی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










