لیہ( صبح پاکستان ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم کی زیر صدارت ضلعی دفتر پولیس میں امن میٹنگ کا انعقاد ،ضلع بھر کے امن کمیٹی ممبران ،سرکل کےڈی ایس پیز و دیگر افسران نے شرکت کی ،چہلم حضرت امام حسین کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث لائے گئے ،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چہلم حضر ت امام حسین کے حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں ،مجالس و جلوس کے شرکاء کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا ،لیکن چہلم کے حوالے سے کسی نئی روایت کو قائم کرنے کی اجازت ہر گز نہ ہے،صحابہ کرام سمیت کسی بھی مقدس ہستی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی ،آئین کے مطابق قادیانیوں کا ان کی عبادت گاہ کی تعمیر کی اجازت نہ ہے ،خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،تمام شہری ضابطہ اخلاق پر عمل کریں اور امن کو قائم رکھنے کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں ،امن کمیٹی ممبران نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے ضلعی پولیس کے ساتھ ہیں ،نئی روایت رکھنے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کےلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










