ڈیرہ غا زیخان ( صبح پاکستان ): کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ کسانوں کو زرعی آلات، کھاد، اور ٹریکٹرز کی خریداری کے لیے سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ کئی کسانوں کو مفت ٹریکٹر بھی دئیے جا رہے ہیں۔ کسانوں کو بلاسود قرضے بھی جاری کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت حکومت پنجاب اور ایک نجی کمپنی کے اشتراک سے منعقدہ کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن میں زرعی ماہرین، محکمہ زراعت کے افسران اور بڑی تعداد میں کاشتکار شریک ہوئے۔کمشنر اشفاق چوہدری نے کہا کہ ”کسان کارڈ” کے ذریعے کاشتکاروں کو کھاد اور بیج پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ان کے پیداواری اخراجات میں کمی آئے اور انہیں مالی ریلیف حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ کسان کے تمام مسائل کا حل فی ایکڑ پیداوار میں اضافے سے ممکن ہے۔ حکومت پنجاب کی پالیسیوں کا محور کسان کو بااختیار بنانا اور زرعی شعبے کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہے۔گرین ٹریکٹر سکیم حکومت پنجاب کا شاندار منصوبہ ہے جس سے لاکھوں کاشتکار مستفید ہورہے ہیں.انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر زرعی شعبے میں ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن کے ذریعے فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو سکے گا کاشتکاروں کو جدید زرعی طریقوں سے روشناس کرایا جا رہا ہے اور جدید مشینری و ٹیکنالوجی کے استعمال کی ترغیب دی جا رہی ہے۔کنونشن سے ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین، زرعی ماہرین ڈاکٹر شہام،ارشد اشرف،عثمان غنی، وحید علی تالپور، عامر جمیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کاشتکاروں کو دھان سمیت دیگر فصلوں کی جدید کاشت، بیماریوں سے بچاؤ، اور بہتر پیداواری نتائج کے لیے اہم تجاویز دیں اور رہنمائی فراہم کی. اس موقع پر کاشتکاروں نے حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے کنونشنز سے انہیں فصلوں کی بہتر پیداوار اور مالی استحکام حاصل ہوگا۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










