لیہ( صبح پا کستان )ڈی پی او محمد علی وسیم کاخواتین کے تحفظ کےلئے احسن اقدام،لیڈیز پولیس پر مشتمل ویمن سیفٹی سکواڈ تشکیل ،ڈی پی اولیہ کا کہنا ہے کہ ویمن سیفٹی سکواڈ کی تشکیل کا مقصد عید شاپنگ کےلئے بازار آنے والی خواتین کو بھرپور تحفظ فراہم کرنا ہے ،اس ضمن میں باقاعدہ پولیس کیمپ بھی لگایا گیا ہے ،لیڈی پولیس کی موجودگی میں خواتین احساس تحفظ کے ساتھ اپنی خریداری کر سکیں گے ،لیڈیز پولیس نہ صرف خواتین کو ہراساں کرنے جیسے واقعات کی روک تھام کریں گی بلکہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے خواتین کے پرس ،موبائل و دیگر قیمتی اشیاء کی حفاظت بھی کریں گے ،سکواڈمیں شامل لیڈیز پولیس ناکہ بندی پوائنٹ ،پیدل گشت اور موٹر بائیکس پر بھی گشت کریں گے ۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?
لاہور ۔ پنجاب حکومت نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں رائٹ سائزنگ کے تحت بڑے پیمانے پر خالی نان ٹیچنگ آسامیوں...
Read moreDetails








