لیہ۔( صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنرامیرا بیدار کی زیرصدارت پنک گالاکے حوالے سے اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیراحمدڈوگرومتعلقہ افسران موجودتھے۔ڈپٹی کمشنرنے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ پنک گالاکو بہترین سے بہترین بنایاجائے کہ وہ لیہ کی ماوں ،بہنوں ،بیٹیوں کومدتوں یادرہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پنک گالامیں خواتین کو کھیل اور تفریحی سرگرمیاں دینے کے لیے میلہ جیساماحول بنایاجائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تمام متعلقہ محکمے ٹیم ورک سے پنک گالاکو کامیاب بنائیں۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرامتیاز احمدبھٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پنک گالاکے انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں پنک گالامیں کھیلوں کے مقابلے ، ہمہ قسمی سٹالز،مشاعرہ ،موسیقی،تفریحی مقابلے،کوکنگ ودیگرسرگرمیاں کی جائیں گی جبکہ پنک گالاکا افتتاح 25فروری کو دن 11بجے کیاجائے گا۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










