ڈی جی خان۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ بیرون ملک جاتے ہیں تو برادر ملک کو یہی خدشہ رہتا ہے کہ وہ پیسے مانگنے آئے ہیں، جو سیاستدان انہیں پیسے مانگنے کا طعنہ دیتا تھا، کیا وہ خود پیسے بانٹنے جاتا تھا؟
ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چٹھہ میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ جب تک اسلام آباد پر چڑھائی کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی سیاست قربان کی مگر ملک کو قربان ہونے سے بچایا ہے، مہنگائی 40 فیصد سے 2.4 فیصد پر آگئی، بجلی کی قیمتوں میں بھی مزید کمی کی جائے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہی ہیں، ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے۔وزیراعظم نے ڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال اور راجن پور میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان بھی کیا۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










